وفاق ہمارا مقروض ہے ،خیبر پختونخوا 22 سالوں سے دہشتگردی کے زد میں تھا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کیلئے اچھی بات نہیں ہے،خطاب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے۔اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام نو منتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کے الیکشن کی طرح کلب نے کبھی اپنا الیکشن ملتوی یا مؤخر نہیں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وفاق ہمارا مقروض ہے ، پریس کلب کی گرانٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ کرتا ہوں، ویلی کا ماسٹر پلان ابھی تیار ہونا ہے، صحافیوں کی انڈوممنٹ فنڈز 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کرتا ہوں، پی ٹی آئی ہمیشہ چاہتی ہے کہ صحافت مضبوط ہوں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ نہ صرف صحافت بلکہ جمہوریت کے تمام ادارے مضبوط ہوں، باقی صوبوں میں زبان پھسلنے والوں کی ویڈیو چلانے والے صحافیوں کو بھی معاف نہیں کیا جاتا ہے، خیبر پختونخوا 22 سالوں سے دہشتگردی کے زد میں تھا لیکن صحافیوں نے اپنا کام جاری رکھا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے صحت کے معاملہ پر 5 دن پُرامن احتجاج کیا، ہم اپنے قائد کی صحت پر ہم سیاست نہیں کرنا چاہتے، اگر ہم صحت پر سیاست کرتے تو پھر ہمارا رویہ تبدیل ہوتا، عمران خان کو اپنے ذاتی معالج تک رسائی تک نہیں دی جارہی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق میں قیدی کا علاج واضح ہے، کچھ رہنماؤں نے پاکستان کے آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھ دیا ، جس طرح بانی نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا تھا، جعلی طریقے سے پلیٹ لیٹس کم کرنے والے کو بانی نے بیرون ملک علاج کی اجازت دی تھی ،3 ہفتوں کے لیے علاج کے لیے جانے والے 3 سال بعد پاکستان آئے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون بھی اڈیالہ جیل میں قید ہوکر رہ گیا ہے، ہم میں مزید تشویش بڑھ رہی ہے، اب بھی ذاتی معالج تک رسائی نہیں دی گئی تو وہ ہمارے لئے اور ملک کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔سہیل آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا میڈیا پنجاب حکومت کا اربوں روپے کا طیارہ خریدنے پر خاموش ہے، غریب عوام کے پیسوں سے طیارہ خریدا جارہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ذاتی معالج تک رسائی سہیل ا فریدی کہنا تھا کہ پاکستان کا نہیں دی

پڑھیں:

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی(bushra bibi) کے درمیان ہفتہ وار ملاقات کرائی گئی، جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جہاں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں مقررہ ضابطوں کے مطابق کرائی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کے دن کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے کسی وکیل یا خاندان کے دیگر افراد کی ملاقات نہ ہو سکی۔ جیل ذرائع کے مطابق معمول کی ملاقاتوں کے حوالے سے سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات برقرار رہے۔

ادھر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے نامزد نمائندے اور صوبائی حکومت کے بعض عہدیدار بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہیں بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

مزید پڑھیں:فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

اسی دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں جیل تک رسائی نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • وفاقی آئینی عدالت: پولٹری فیڈ ملز سے 4 فیصد اضافی ٹیکس کی وصولی غیرقانونی قرار
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی