مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی، نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ نگراں صوبائی وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں ہوم سیکریٹری، کمشنر گلگت، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے نگراں وزیر جنگلات مولانا شراف الدین اور نگراں وزیر مولانا سرور شاہ کے ہمراہ حالیہ مقدسات کی توہین کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں بلا تفریق اور فوری قانونی کارروائی ناگزیر ہے اور کسی کو بھی گلگت بلتستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جو بھی مکروہ چہرے ملوث ہیں ان کو گرفتار کرنے کیلئے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ادارے مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے اشتعال انگیزی کرنے والوں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ نگران وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ چاہے معاملہ کسی بھی مکتبہ فکر سے متعلق ہو، قانون سب کے لیے برابر ہے اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، سڑکیں بند کرنے اور افواہوں سے گریز کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کیخلاف گلگت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے کئی مقامات پر دھرنا جاری ہے۔ تنظیم اہلسنت والجماعت کی جانب سے گلت میں کئی مقامات پر جبکہ چلاس اور جگلوٹ میں بھی دھرنے دیئے گئے ہیں۔ گلگت شہر میں آج دن بھر نظام زندگی مفلوج رہا۔ دوسری جانب نگران حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان وزیر داخلہ انہوں نے
پڑھیں:
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
پاکستان نے یمن کے حوثی گروپ کی جانب سے سعودی آئل ٹینکر پر حملے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کو درپیش خطرات کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور سعودی عرب کی سلامتی و خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بحرِ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیراعظم نے حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں. یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں“۔وزیراعظم نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں خود، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت اور مملکت کے برادر عوام کے ساتھ مضبوطی اور عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور بحرِ احمر، آبنائے ہرمز اور خطے میں سمندری تجارت کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے عالمی برادری اور سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی اس مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قائم قریبی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے خادمِ حرمین شریفین، شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب، دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”گزشتہ ہفتے بھی حوثیوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا. جس کی وزیراعظم پاکستان نے فوری مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا تھا“۔طاہر اندرابی نے کہا کہ ہمارے بحری جہازوں پر حملہ ریڈلائن ہوگی. ہم سعودی عرب کے ساتھ باہمی دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام معاہدوں کی پاسداری کریں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ یمن کے مسلح گروہوں کی جانب سے سعودی عرب پر ایسے حملے خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں، اس لیے پاکستان تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور مسائل کا پرامن حل سفارتی راستے سے نکالنے کی اپیل کرتا ہے۔خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان نے اپنی سفارتی رفت و آمد میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق حال ہی میں ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں تاکہ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔اس کے علاوہ پاکستان اور کویت کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ ہوا، جبکہ منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر، عمان، فلپائن، روس اور بنگلہ دیش کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ”مصر کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے احترام پر زور دیا، جبکہ عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا“۔اس کے ساتھ ساتھ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ خلیل الرحمان سے بھی باہمی تعلقات اور تعاون کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اب شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچیں گے. جہاں ان کی کرغزستان کے صدر اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، جو گزشتہ بیس سالوں میں کسی کینیڈین وزیر خارجہ کا پہلا دورہ تھا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح پر بات چیت کی گئی۔