Jasarat News:
2026-06-02@22:21:18 GMT

پنجاب میں پہلی بار مفت میت منتقلی سروس شروع کرنے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب حکومت نے پہلی مرتبہ اسپتال سے میت کو گھر منتقل کرنے کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اس منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی اور متعلقہ حکام سے فوری عملدرآمد کا پلان طلب کر لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں کم از کم ایک سرکاری وین میسر ہوگی جو اسپتال سے مرحوم کی میت گھر منتقل کرے گی۔

اس سلسلے میں شہری 1122 پر کال کر کے یا متعلقہ اسپتال کے کاؤنٹر سے رابطہ کر کے یہ مفت سروس حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد غمزدہ خاندانوں کو مالی بوجھ سے بچانا ہے۔

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میت منتقلی سروس کو اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا تاکہ شفافیت اور بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اس سروس کے تحت میت کو ایک شہر سے دوسرے شہر منتقل کرنے کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کو ریگولائز کرنے اور ان کے نرخ مقرر کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے نجی شعبے میں بھی شفافیت آئے گی اور شہریوں کو غیر ضروری اضافی اخراجات سے تحفظ ملے گا۔ مبصرین کے مطابق یہ منصوبہ سماجی بہبود کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرنے کی

پڑھیں:

کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے

فائل فوٹو۔

جناح اسپتال کراچی کے واش روم میں بچے کی پیدائش کے معاملے پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرکو جمع کروا دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا متاثرہ خاتون رات ساڑھے 9 بجے گائنی وارڈ میں آئی، گائنی وارڈ میں کسی نے بھی خاتون کو طبی امداد نہیں دی۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق خاتون کا الٹرا ساؤنڈ نہیں کروایا گیا اور چہل قدمی کا مشورہ دیا گیا۔

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ اور آر ایم او ڈیوٹی پر موجود نہیں تھے، مریضوں کے ساتھ آنے والے مرد گائنی وارڈ کے احاطےمیں موجود تھے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق میڈیکل آفسر کو محکمہ صحت بھیجنے اور ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی 3 ماہ مزید ٹریننگ کی تجویز ہے۔ 

جناح اسپتال کے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں سیکیورٹی گارڈز کی ڈیوٹی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ سیکریٹری اور وزیر صحت کو دے دی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • میرب علی سرجری کے بعد اسپتال منتقل، مداحوں سے صحت یابی کی دعاؤں کی اپیل
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے