اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سانحہ ڈوڈی پورہ کو 20 سال بیت گئے، تاہم کشمیری شہداء کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ بھارتی قابض افواج کی بربریت، ظلم اور بے گناہ کشمیریوں کے خون سے لکھی گئی ہے، جہاں حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

22 فروری 2006 ایک ایسا ہی المناک دن تھا جب ڈوڈی پورہ کرکٹ گراؤنڈ کو خون میں نہلا دیا گیا۔ بھارتی قابض فوج نے کرکٹ کھیلتے معصوم نوجوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار نوجوان شہید جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔ اس انسانیت سوز واقعے کے بعد مقامی افراد نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی فوج کی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔

شہدائے ڈوڈی پورہ کے اہلِ خانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، جبکہ اس واقعے پر بھارتی اور عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستانی قوم ہر سال اس دن اپنے کشمیری بھائیوں کے غم میں شریک ہو کر بھارتی بربریت کی مذمت کرتی ہے اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی