Al Qamar Online:
2026-07-23@23:31:24 GMT

نامور ماڈل نے اداکارہ ہانیہ عامر کی منافقت بے نقاب کردی

اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT

نامور ماڈل نے اداکارہ ہانیہ عامر کی منافقت بے نقاب کردی

پاکستانی ماڈل ماہ نور رحیم نے نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی منافقت بے نقاب کردی۔ 

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کئی فلموں اور سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی موجودگی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔ 

ہانیہ عامر اقوام متحدہ کے لیے خواتین کی سفیر بھی ہیں، یہ اعزاز انہیں ان کے غیر معمولی اثر و رسوخ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

ہانیہ عامر کو یو این ویمن کی جانب سے نیشنل گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا اور وہ اکثر خواتین کے مسائل پر آواز بلند کرتے دیکھی جاتی ہیں۔

تاہم، گزشتہ روز ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار کو آن لائن بے نقاب کیا تو ہانیہ کی ان کے ساتھ دوستی پر سوالات اٹھنے لگے۔

ماڈل ماہ نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کھل کر عمر مختار کے مبینہ طور پر لڑکیوں سے آن لائن نامناسب رویے کے بارے میں بات کی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود خواتین سے گپ شپ کے لیے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس دوران ماڈل نے  نے اپنا ذاتی تجربہ بھی شیئر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈیسر نے جب ان سے رابطہ کیا تو وہ پہلے سے شادی شدہ تھے اور کئی دیگر خواتین بھی اس دعوے کی تصدیق کے لیے سامنے آئیں۔

اب ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کی ’منافقت‘ بے نقاب کر دی ہے۔

انہوں نے ایک اور ریل پوسٹ کی اور تصدیق کی کہ وہ عمر مختار کے بارے میں بات کر رہی تھیں اور وہ اس بات پر حیران ہیں کہ ہانیہ عامر جیسی اسٹارسے ان کی دوستی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو ڈیجیٹل دنیا میں خواتین کی حمایت کرنی چاہیے اور آپ ایسے شخص کے دوست ہیں جو کم عمر خواتین کو نشانہ بناتا ہے اور آپ کو اقوام متحدہ  کی جانب سے نیشنل گڈ ول ایمبسڈر مقرر کیا گیا ہے۔ 

ماڈل نے ہانیہ عامر سے سوال کیا کہ آپ ایسے شخص سے دوستی کرکے، کس طرح خواتین کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول کیسے بنا رہی ہیں، جو کم عمر لڑکیوں کو نشانہ بناتا ہے اور پھر آپ مختلف تقاریب میں خواتین کی عزت اور ان کے حقوق کی بات کس طرح کرلیتی ہیں؟ 

دوسری جانب، ویڈیو اپ لوڈ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی ہانیہ عامر پر تنقید کررہے ہیں۔ 

ایک صارف نے لکھا کہ وہ لڑکی ہے جو فلسطین کی حمایت کرتی ہے اور پھر پیپسی کے اشتہارات کرتی ہے، یہ اس کی فیکنس دکھاتا ہے۔

ایک اور نے کہا کہ اس نے پہلے بھی اکھانو اور فیروز خان کی حمایت کی ہے جب کہ ایک اور صارف نے لکھا ہانیہ ایک خوبصورت چہرہ ہیں، ان کی ہائپ کبھی سمجھ نہیں آئی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ہانیہ عامر انہوں نے ماہ نور کے لیے

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری