ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کو عالمی برادری کے لیے بھی خطرہ قرار دیدیا۔ آج افغانستان اتنا ہی خطرناک ہے جتنا وہ 2002 میں تھا۔ افغان طالبان آج بھی القاعدہ اور ٹی ٹی پی کی حمایت کرتے ہیں، القائدہ کو پناہ دیے ہوئے ہیں۔ڈاکٹر قمر چیمہ نے کہا افغانستان نے دہشتگردوں کا رخ پاکستان کی جانب کردیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ یہ مطالبہ عالمی برادری کا بھی ہے، یہ مطالبہ ایران ، تاجکستان، روس اور چین بھی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو کام امریکا اور دیگر ممالک نے ادھورا چھوڑا ہے وہ کام پاکستان کو مکمل کرنا ہوگا۔ماہر قومی سلامتی امور ڈاکٹر قمر چیمہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ جنگ لڑنی پڑے گی اورپاکستان کی جانب سے افغانستان میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہنی چاہیے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈاکٹر قمر چیمہ افغانستان میں

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار