دفتر خارجہ نے حالیہ خودکش حملوں کے بعد جاری اپنے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں ہونے والے حملوں سمیت آج ماہِ رمضان کے دوران بنوں میں پیش آنے والے واقعے کے ناقابلِ تردید شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ دہشت گرد کارروائیاں افغانستان میں موجود قیادت اور ہینڈلرز کے ایما پر سرگرم خوارج عناصر نے انجام دیں۔

بیان کے مطابق ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان کے گروہ فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ ساتھ دولت اسلامیہ خراسان صوبہ نے بھی قبول کی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گرد گروہوں اور غیر ملکی پراکسی عناصر کے استعمال سے روکنے کے لیے قابلِ تصدیق اقدامات کرے، تاہم اس ضمن میں کوئی مؤثر اور ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اپنے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہر حال میں اولین ترجیح ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان نے جوابی اقدام کے طور پر پاک افغان سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر محدود اور ہدفی کارروائی کی، جس میں فتنہ الخوارج اور اس سے منسلک عناصر کے سات دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

https://Twitter.

com/i/status/2025316690855354804

بیان میں کہا گیا کہ کارروائی مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور احتیاط کے ساتھ انجام دی گئی تاکہ عام شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ پاکستان نے افغان عبوری حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ معاہدے کے تحت افغان حکام پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں، جو علاقائی اور عالمی امن کے لیے نہایت اہم ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے اور افغان حکام کو اپنی یقین دہانیوں پر عمل درآمد کے لیے آمادہ کرے۔

غیر ملکی خوارج کمانڈر ہلاک

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذکورہ کارروائی میں ایک غیر ملکی خوارج کمانڈر الہتار کو اس دہشت گرد کیمپ میں ہلاک کر دیا گیا جہاں وہ روپوش تھا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔

قرآنِ پاک سے متعلق الزامات کی تردید

دفتر خارجہ نے بعض افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے حملے میں قرآنِ پاک کو نقصان پہنچنے کی تصاویر شیئر کیے جانے کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تصاویر جعلی اور گمراہ کن ہیں اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے لیے دانستہ طور پر پھیلائی جا رہی ہیں۔

حکام نے واضح کیا کہ پاکستانی کارروائی میں کسی مدرسے یا مذہبی مقام کو نشانہ نہیں بنایا گیا اور نہ ہی قرآنِ پاک کو نقصان پہنچنے کا کوئی واقعہ پیش آیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس قسم کا پروپیگنڈا دہشت گرد عناصر کے بیانیے کو تقویت دینے اور عوامی جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے، جسے مؤثر انداز میں بے نقاب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دفتر خارجہ نے پاکستان نے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار