data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260223-01-23
لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ غربت، تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ جمہوریت کے دعوے دار خاندان سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں، مسلط حکمران مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بناتے، انہیں عوام کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور کے رہنما ملک شاہد اسلم نے کیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں جبکہ حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے۔ وزیراعلیٰ نے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا ہے، اشتہارت میں کارکردگی کے دعوے کیے جاتے ہیں، زمینی حقائق کا ان دعوؤں سے کوئی تعلق نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں ہر شعبے کے حالات خراب ہیں۔ توانائی بحران پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک سال میں آئی پی پیز کے مالکان دو ہزار ارب روپے دیے، پانچ سو ارب سے پورے ملک میں تعلیم مفت فراہم کی جاسکتی ہے، فارم سنتالیس کے حکمران غیر مقبول بھی ہیں اور انہیں عوام کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ آئی پی پیز کو عوام اس بجلی کے بھی پیسے ادا کر رہے ہیں جو بنتی ہی نہیں، یہ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عید کے بعد عوام کے حقوق کی تحریک میں مزید تیزی لائے گی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ زندگی کے ہر معاملے میں ہمیں خدا کا خوف رکھنا چاہیے اور رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کا عہد کر کے قرآن کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانا ہوگا تاکہ انفرادی اور اجتماعی زندگی میں حقیقی تبدیلی آسکے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ صبح شام اللہ کے احکامات توڑتے ہیں مگر دنیا کے سامنے مذہبی بن کر رہتے ہیں، جبکہ دین کا تقاضا یہ ہے کہ انسان اپنی عملی زندگی میں بھی اللہ کے احکامات کی پابندی کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان میں قرآن پاک کے ساتھ جڑ کر زندگی کو بدلا جا سکتا ہے اور پاکستان کی بنیاد ہی اس وعدے پر رکھی گئی تھی کہ یہاں قرآن کا نظام نافذ ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قرآن کے نظام کا مطلب عدل و انصاف ہے، جس کے نفاذ سے کوئی بچہ تعلیم کے حق سے محروم نہیں رہے گا اور کسی کا حق نہیں مارا جا سکے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسلامی نظام کا تقاضا ہے کہ تمام شہریوں کو یکساں مواقع فراہم ہوں اور ظلم کے نظام کو بدلنے کے لیے منظم جدوجہد کی جائے، کیونکہ چند سڑکیں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ ظلم کا نظام بدلنے سے ہی حقیقی تبدیلی آتی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ دین صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ اسے عملی زندگی میں نافذ کرنا ہی دین کی اصل خدمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں نظریے کی بنیاد پر چلتی ہیں، شخصیات کے گرد گھومنے سے نہیں، اور پاکستان میں حالات بدلنے کے لیے حقیقی اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے۔

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ملک شاہد اسلم کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کررہے ہیں‘لیاقت بلوچ‘ ضیاالدین انصاری ، عبدالرشیدودیگر بھی موجود ہیں

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے کہا امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف