بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ہائی سیکیورٹی علاقے میں واقع اسمبلی ہال بھی محفوظ نہیں رہی جس سے مودی سرکار کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سیکیورٹی خدشات اس وقت بڑھ گئے جب دہلی اسمبلی کو بم دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی اسپیکر کو ای میل کے ذریعے دی گئی۔

دہلی اسمبلی کے اسپیکر وجیندر گپتا نے اس دھمکی آمیز ای میل کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شیئر کیا۔

ای میل میں دھمکی دینے والے نے اپنا تعلق خالصتان نیشنل آرمی سے بتایا اور اپنے مطالبات بھی سامنے رکھے۔

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر الرٹ کر دیا گیا اور اسمبلی ہال کی تلاشی لی گئی۔

دہلی اسمبلی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسپیکر وجیندر گپتا نے سیکیورٹی سے مطالبہ کیا کہ دھمکی آمیز ای میلز کے ماخذ کا سراغ لگا کر ذمہ دار عناصر کو شناخت کیا جائے اور اسمبلی و اسپیکر کو لاحق ممکنہ خطرات کا مؤثر تدارک کیا جائے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ دنوں میں نئی دہلی کے مختلف حساس مقامات کو بھی اسی نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

اس سے قبل دارالحکومت کے علاقے دھولا کوان میں واقع آرمی پبلک اسکول اور لودھی روڈ پر قائم ایئر فورس بال بھارتی اسکول کو بھی بم دھماکے کی ای میلز موصول ہوئی تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان واقعات کے بعد دارالحکومت میں نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ سائبر کرائم اور انٹیلی جنس یونٹس دھمکیوں کے پیچھے موجود عناصر تک پہنچنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں۔

تاحال بھارتی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ادارے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود ای میل بھیجنے والے کا سراغ لگانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نئی دہلی

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن