قبا آڈیٹوریم میں تعزیتی اجتماع،کاشف شیخ و دیگر کی اسداللہ بھٹو سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-1
کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں سینئر رہنما و سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو کے چھوٹے بھائی حزب اللہ بھٹو کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد مرحومہ کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ یاد رہے کہ مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ حزب اللہ بھٹو اینگرو کمپنی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ملیر کینٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بھی اسداللہ بھٹو کی بھاوج کی وفات پر ان کے دفتر پہنچ کر تعزیت اور درجات بلندی کی دعا کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
طبی ادارے نے سیکڑوں زندہ افراد کو مردہ قرار دے کر لواحقین کو تعزیتی خطوط بھیج دیے
امریکی ریاست ’مین‘ کے سب سے بڑے طبی ادارے ’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے ان سینکڑوں افراد سے معذرت کی ہے جو زندہ ہیں مگر ان کے لواحقین کو ان کی موت پر تعزیتی خطوط موصول ہوئے۔
مزید پڑھیں: موت کے بعد بھی سکون نہ ملا، سدھو موسے والے کے مجسمے پر بھی فائرنگ
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر نظام کی خرابی کے باعث ’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے 500 سے زیادہ زندہ افراد کے لواحقین کو ان کی مبینہ موت کی اطلاع دینے کے لیے تعزیتی خطوط بھیج دیے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ غلط خطوط 20 اکتوبر کو 531 افراد کو بھیجے گئے۔
’مین ہیلتھ‘ کے حکام نے ایک تحریری بیان میں اس معاملے پر معذرت کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس غلطی پر دلی طور پر افسوس ہوا ہے۔
’یہ غلطی اس کمپیوٹر پروگرام کی وجہ سے ہوئی جو جائیداد سے متعلق وینڈرز کے لیے خطوط تیار کرتا ہے۔‘
حکام کے مطابق متاثرہ افراد کے طبی ریکارڈز میں انہیں مردہ قرار نہیں دیا گیا تھا، اور اب سسٹم کو درست کردیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
مزید پڑھیں: خوراک کی تلاش میں موت: غزہ میں فائرنگ اور بھوک نے 134 زندگیاں نگل لیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’مین ہیلتھ‘ ایک غیر منافع بخش طبی ادارہ ہے جو مختلف اسپتال چلاتا ہے، یہ ادارہ مین اور نیو ہیمپشائر میں 20 ہزار سے زیادہ ملازمین رکھتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تعزیتی خطوط زندہ افراد طبی ادارہ لواحقین معذرت وی نیوز