برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ جی ایچ کیو: فیلڈ مارشل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کیلئے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے جی ایچ کیوکا دورہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیوپہنچنےپربرطانوی جنرل سرچارلس رولینڈ ونسنٹ واکرکو چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں برطانوی فوج کےچیف آف دی جنرل اسٹاف نے باہمی دلچسپی کےامور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینےکےاقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔
دونوں کے درمیان پاک برطانیہ عسکری قیادت کی بیٹھک میں علاقائی امن و استحکام کیلئے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا گیا ، برطانوی جنرل سرچارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو بھی سراہا ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق پاک برطانیہ عسکری قیادت نے خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور بھی دیا ، برطانوی چیف آف دی جنرل اسٹاف جنرل کی یادگارشہدا پرحاضری بھی دی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنرل اسٹاف
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔