تصویر، اسکرین گریب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا ہے اور سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور برونائی کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دارالامن نیول بیس اور ڈیفنس اکیڈمی کا دورہ کیا۔ ڈیفنس اکیڈمی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار کے موضوع پر خطاب کیا۔ 

انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے طلباء سے ملاقات کی اور 19 ممالک کے افسران سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران عالمی اور علاقائی سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو اُجاگر کیا۔ ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر چیئرمین جے سی ایس سی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: تبادلہ خیال

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی