چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انھوں نے سلطان آف برونائی ہز میجسٹی سلطان حاجی حسن البلقیہ سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے وزیرِاعظم کے دفتر اور وزیر دفاع دوم یانگ برہومت پہن داتو لیلاراجا میجر جنرل (ر) داتو پدوکا سری آوانگ حاجی حلابی بن حاجی محمد یوسف اور کمانڈر رائل برونائی آرمڈ فورسز میجر جنرل داتو پدوکا حاجی محمد حزائمی بن بول حسن سے بھی علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
مزید پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے موارا نیول بیس پر واقع کے ڈی بی دارالامان اور ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز کا بھی دورہ کیا، جہاں انھوں نے ’علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے کردار‘ کے موضوع پر لیکچر دیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس کے مقامی و غیر ملکی افسران سے تبادلۂ خیال کیا۔
ISPR
06 November 2025:
General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), while on an official visit to Brunei Darussalam.
— Media Talk (@mediatalk922) November 6, 2025
ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس نے برونائی کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے دفاعی تعاون اور عسکری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا
برونائی کے سلطان اور عسکری قیادت نے پاکستانی افواج کے پیشہ ورانہ معیار، کارکردگی اور دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا۔ دورے کے دوران ہیڈکوارٹر رائل برونائی آرمڈ فورسز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برونائی دارالسلام جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برونائی دارالسلام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی چیئرمین جوائنٹ چیفس
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔