چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے پیر کے روز آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے اور آذربائجان کے وفد نے”آسان خدمت مرکز” کے ماڈل کا تفصیلی جائزہ لیا۔

متعلقہ افسران نے “آسان خدمت مرکز” کی تعمیراتی سرگرمیوں میں ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان کی اسٹیٹ ایجنسی فار پبلک سروس اینڈ سوشل انوویشن کے تعاون سے اسلام آباد میں “آسان خدمت مرکز” قائم کیا جارہا ہے اور “آسان خدمت مرکز” کے قیام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ایک چھت تلے مختلف خدمات و سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” کی عمارت کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کیلئے 24/7 کام کیا جارہا ہے اور عمارت کی تزئین و آرائش کا کام جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ “آسان خدمت مرکز” کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ منصوبے پر کام کی جلد تکمیل کے ساتھ اعلی معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کے قیام سے اسلام آباد کے شہریوں کو کئی محکموں کی سروسز و سہولیات کا حصول ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ “آسان خدمت مرکز” کا قیام حکومت پاکستان کی ای گورننس اور سروس ڈیلیوری کی بہتری میں مددگار ثابت ہوگا۔آذربائجان کے وفد نے کہا کہ آسان خدمت مرکز کی تعمیر اور اسکو فعال بنانے میں بھرپور تعاون اور تکینکی مدد فراہم کررہے ہیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور آذربائجان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ سروس ڈیلوری میں بھی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے نے آذربائجان کی تکینکی صلاحیتوں، استعداد کار اور تجربات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا بھارت ابھی تک پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے، عطا اللہ تارڑ ستائیسویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد صحافی طاہر نصیرکی ٹارگٹ کلنگ کی کوشش کا کیس ، پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے.

.. TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آذربائجان کے وفد چیئرمین سی ڈی اے متعلقہ افسران

پڑھیں:

دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔

سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی ایپ ’ہُدہُد‘ عمرہ زائرین کے لیے جدید رہنما بن گئی، مکہ کے مذہبی و تاریخی مقامات تک رسائی آسان
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری