یورپی ملک رومانیہ کا پاکستانی شہر کے نام پر سڑک رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک: یورپی ملک رومانیہ نے پاکستان سے دیرینہ دوستی کے اعتراف میں اپنے بندرگاہی شہر کونسٹانتا (Constanta) کی ایک سڑک کا نام ’’کراچی ایونیو‘‘رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ اقدام دونوں ساحلی شہروں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور پاکستان اور رومانیہ کے 61 سالہ سفارتی تعلقات کی یاد میں کیا جا رہا ہے۔
یہ تجویز رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹونیسکو اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے درمیان ملاقات کے دوران سامنے آئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے ثقافتی، تعلیمی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
سرکاری بیان کے مطابق، کراچی میں بھی ’’کونسٹانتا ایونیو‘‘کے نام سے ایک سڑک کا نام رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے، تاکہ دونوں شہروں کی دوستی، باہمی احترام اور سمندری ورثے کو اجاگر کیا جا سکے۔
سفیر اسٹونیسکو نے کراچی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ کی جانب سے کراچی میں اعزازی قونصل خانہ دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات، کاروباری مواقع اور ثقافتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا
یہ اقدام پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے درمیان
پڑھیں:
پاکستان میں مقیم غیر قانونی اور جعلی شناختی کارڈ بنوانے والےافغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ
ملک میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغان شہری نادرا کے نشانے پر آگئے۔ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ خصوصی سافٹ ویئر کے ذریعے مشکوک شناختی کارڈز کی نشاندہی کی گئی جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا۔سافٹ ویئر نے فیملی ٹری کی کمپوزیشن دیکھ کر مشکوک افراد کی نشاندہی کی، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد افغان باشندوں کی نکلی ۔ذرائع کے مطابق پشین، چمن اور کوئٹہ میں مقیم پاکستانیوں کی فیملی ٹری میں افغان باشندوں کو شامل کیا گیا جبکہ ایجنٹوں نے بھاری رقوم لے کر غیر ملکیوں کو پاکستانی ریکارڈ میں شامل کرایا۔نادرا حکام نے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے کارڈ خودکار طریقے سے بلاک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔بلاک شدہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو نادرا دفتر جاکر تصدیق کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ، مقررہ مدت کے بعد تصدیق نہ کرانے والے شناختی کارڈز کو منسوخ کردیا جائے گا۔