2025-11-06@08:14:33 GMT
تلاش کی گنتی: 10
«ایتھلیٹس کو»:
آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
8 مرتبہ اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ خود کو دوبارہ ’انسان‘ محسوس کرنے لگے ہیں، یہاں تک کہ چند سیڑھیاں چڑھنے سے بھی ان کی سانس پھول جاتی ہے۔ دنیا کے تیز ترین انسان کہلانے والے جمیکن اسپرنٹر 2017 میں ایتھلیٹکس سے ریٹائر ہوئے تھے، اب 39 سالہ بولٹ ایڑی کے پٹھے کے زخم کی وجہ سے دوڑ نہیں سکتے اور زیادہ تر ورزش جِم تک محدود رکھتے ہیں۔ میدان سے ہٹنے کے بعد کی زندگی ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گفتگو کرتے ہوئے یوسین بولٹ نے بتایا کہ اب ان کی روزمرہ زندگی ان کے کیریئر کی شدت سے بالکل مختلف ہے۔ ’عام طور پر میں...
عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
نائجیریا میں قومی کھیلوں کے ٹورنامنٹ سے واپسی پر پیش آنے والے المناک بس حادثے میں 21 کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ ہفتے کی دوپہر نائجیریا کی ایک مرکزی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب کھلاڑیوں کو لے جانے والی بس کانو سے اوگن ریاست کے درمیان تقریباً 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے واپس جا رہی تھی۔ نائجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (FRSC) کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کی تھکن یا تیز رفتاری ہوسکتی ہے، کیونکہ بس طویل رات بھر کا سفر طے کرچکی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی دوسرا وہیکل شامل نہیں تھا۔ جاں بحق افراد میں مختلف کھیلوں کے کھلاڑی شامل تھے، جنہوں نے نیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت...
پیسوں کی دوڑ میں کرسٹیانو رونالڈو نے تمام ایتھلیٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوربز نے 2025 میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی ۔ پرتگالی فٹبالر مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔ اسٹار فٹبالر نے 12 ماہ میں 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمائے۔ امریکن باسکٹ بال پلیئر اسٹیفن کری نے 15 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کمائے۔ باکسر ٹائیس فیوری تیسرے، امریکی فٹبالر ڈیک پریسکاٹ چوتھے اور لیونل میسی پانچویں نمبر پر موجود ہیں ۔ میسی کی آمدنی 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہی۔ Post Views: 5
بھارت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی جیولن تھرو کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کو بنگلورو میں ہونے والے ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں شرکت کی دعوت دینے پر اٹھنے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دعوت پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے 2 روز قبل دی گئی تھی اور اس کا مقصد کھیل کے فروغ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ نیرج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں عموماً کم بولنے والا انسان ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں۔ میرے ملک سے محبت اور اپنے خاندان کی عزت پر سوال...
بھارتی اولمپیئن جیولن تھروور نیرج چوپڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 بار کے جیولن تھروور اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اتوار کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شادی کی خبر شئیر کی۔ پوسٹ میں نیرج نے لکھا کہ میں اور ہیمانی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے شادی کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) جوڑے نے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ نیرج چوپڑا کی اہلیہ کون ہیں؟ ہریانہ سے تعلق رکھنے والی ہیمانی سابق ٹینس پلیئر ہیں اور اب وہ بطور اسپورٹس منیجر...
بھارت کے جیولین تھرو ایتھلیٹ نیرج چوپڑا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بھارت کے معروف جیولن تھرو ایتھلیٹ اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ "نیرج (دل کا ایموجی) ہیمانی، محبت کے بندھن میں بندھے۔" View this post on Instagram A post shared by Neeraj Chopra (@neeraj____chopra) اگرچہ پوسٹ میں شادی کی زیادہ تفصیلات نہیں دی گئیں، لیکن نیرج کے اس اعلان نے ان کے مداح حیران ہیں کیونکہ ایتھلیٹ اپنی زندگی کو نجی رکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیرج چوپڑا کی اہلیہ کا نام ہیمانی مور ہے اور وہ سونی...
امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جو جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے سختی سے روک دے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس میں اکثریت رکھنے والی ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن کی جانب سے پیش کیے گئے بل کے حق میں 218 ارکان نے ووٹ دیے۔ بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت کسی شخص کی تولیدی حیاتیات اور جینیات کی بنیاد پر ہونے والی شناخت کے طور پر کی گئی ہے۔ پیدائشی مرد کی شناخت رکھنے والا بعد میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروالے اور لڑکی بن جائے تو اسے خواتین کے ساتھ کھیلوں کے مقابلے میں بطور خاتون کھلاڑی کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔...
