بحرین میں منعقدہ ایشین یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال کے موقع پر ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز اور ساتھی ریسلرز نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
پاکستان کے نوجوان ریسلر حسن علی نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا، جبکہ عبدالرحمان نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ فخر کی بات ہے کہ حسن علی انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی نہایت باصلاحیت ریسلر ہیں، اور فیڈریشن ان کی مزید تربیت اور بہتری کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
سیکرٹری فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے بھی حسن علی اور عبدالرحمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، جو ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق عبدالرحمان نے بھی عمدہ فائٹ دی اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔
ایئرپورٹ پر موجود شائقین اور ریسلنگ کمیونٹی نے اس موقع پر دونوں نوجوان ریسلرز کے لیے بھرپور داد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن علی کے لیے

پڑھیں:

شاداب خان کی کرکٹ میں واپسی،انجری سے صحتیاب ہو کر ٹریننگ کا آغاز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری سے مکمل صحتیابی کے بعد ایک بار پھر ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔
کندھے کے آپریشن کے بعد شاداب نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔ وہ رواں سال جون سے فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر تھے۔
شاداب خان نے آخری مرتبہ یکم جون کو بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد انہیں آرام اور علاج کا مشورہ دیا گیا تھا۔
صحتیابی کے بعد شاداب خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ اب پہلے سے کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بولنگ کرتے ہوئے کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں ہوا۔
شاداب نے مزید کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی کے لیے بھرپور محنت کر رہے ہیں اور جلد ہی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ان کی واپسی کو دیکھ کر شائقین کرکٹ بھی خاصے پرجوش ہیں، جو ایک بار پھر ان کی اسپن بولنگ اور آل راؤنڈ کارکردگی کا انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
  • ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
  • ملک میں فٹبال کا مستقبل انٹر اسکول ٹورنامنٹ سے وابستہ ہے،محسن گیلانی
  • تعلیم میں سرمایہ کاری ہی قوم کی نجات ہے، یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح
  • شاداب خان کی کرکٹ میں واپسی،انجری سے صحتیاب ہو کر ٹریننگ کا آغاز
  • پاکستان کی پہلی نیشنل پیرا کک باکسنگ ٹیم کی شاندار کارکردگی
  • پاکستان کے بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ء میں منفرد تاثر
  • ایشین یوتھ گیمز؛ مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایران نے پاکستان کو شکست دے دی
  • پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان