پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسرنوشیروان عادل ، عبداللہ خان ، اطہر اعوان ، جنرل منیجر برطانیہ نادیہ گل اور ان کی ٹیم نے لندن کے معروف رائل نواب بینکویٹ ہال میں پی آ ئی اے کے مین ڈیلرز اور کمیٹی رہنمائوں کے اعزاز ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، ۔ پی آئی اے کی لندن پروازیں اپریل 2026 سے شروع ہوں گی۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 25 تاریخ کو پہلی مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز میں 280 مسافروں کو لے کر آئی تھی جس میں سے 54 مسافروں کو وہیل چیئرز کی ضرورت پیش آئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ھوے پی آئی اے کے چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کا فخر رہا ہے، لیکن ضروری ہے کہ ادارہ اپنی سماجی ذمہ داریوں کو مزید وسعت دے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ: میتوں کی پاکستان منتقلی کی مفت سہولت کو برقرار رکھا جائے۔پی آئی اے میت کے ساتھ جانے والے ایک قریبی رشتہ دار کو مفت ٹکٹ فراہم کرے۔ ہنگامی یا سوگ کی صورت میں سفر کرنے والے مسافروں کو میعاد ختم شدہ نادرا کارڈ کے ساتھ بورڈنگ کی اجازت دی جائے۔
اوورسیز کشمیریوں کی سہولت کے لیے میرپور، کوٹلی، مظفرآباد اور دیگر علاقوں کے لیے کنیکٹنگ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔تقریب میں برطانیہ بھر سے ممتاز کمیونٹی رہنماں، کاروباری شخصیات، اور سفری و ہوابازی کے شعبے سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے پی آئی اے کی نئی پروازوں کے اعلان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدام برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزیدمضبوط کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اسحاق ڈار کا الجزائری ہم منصب سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں وزیراعظم کے امیدوار کا نام فائنل کرلیا وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پی اے آرسی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب بھارت میں سیکیورٹی خدشات، پاکستان ہاکی ٹیم جونیئر ورلڈکپ 2025 سے دستبردارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی کے لیے
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔
مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔