پاکستان کرکٹ بورڈ کا ریڈ بال ہیڈکوچ کی تلاش جلد شروع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ریڈ بال کیلئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی ریڈ بال ہیڈ کوچ کی جلد تلاش شروع کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا سے ہوم ٹیسٹ سیریز میں اظہر محمود کو عبوری ذمہ داری دی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی نئے سال کی پہلی ٹیسٹ سیریز مارچ اپریل میں ہے، اگلی ٹیسٹ سیریز میں وقت ہونے پر ریڈ بال کوچ کی فوری تلاش شروع نہیں کی گئی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریڈ بال
پڑھیں:
قسطوں کا کاروبار مہنگا پڑ گیا—500 بائیکس اور ہزاروں چالان ایک ہی شہری کے نام!
موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ سے زائدکے ٹریفک چلان جاری ہوگئے۔سیف سٹی ذرائع کے مطابق قسطوں کا کاروبارکرنے والے شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، 500 موٹرسائیکلوں کو سیف سٹی کی جانب سے 2 ہزار 71 چلان بھجوائےجاچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق قسطوں پرموٹرسائیکلیں فروخت کرنے والا شہری گڑھی شاہوکا رہائشی ہے جو 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرچکا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ خریداروں نے ابھی تک موٹرسائیکلوں کی مکمل قیمت دکاندار کو نہیں دی یا موٹرسائیکلیں اپنے نام نہیں کرائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک موٹرسائیکلیں قسطوں پرفروخت کرنے والے شہری کے نام پر ہی رجسٹرڈ ہیں اس لیے چالان اس کے نام
پرہیں۔