دھند کے باعث 2 مسافر وینوں میں تصادم ؛ 7 خواتین سمیت 9 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
سٹی 42: شجاع آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ ہوگیا۔
ریسکیو کے مطابق سکندرآباد کے قریب 2 لوڈر وین میں تصادم ہوا۔ حادثے میں باراتیوں سے بھری لوڈر وین میں سوار 7 خواتین سمیت 9افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے بعد نشتر ٹو ہسپتال منتقل کردیا ۔بارات چک آر ایس سے شیر شاہ جارہی تھی۔حادثے میں دونوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جھل مگسی: جیپ ریلی کے دوران تیل پہنچانے والی گاڑی حادثے کا شکار، چار افراد زخمی
جھل مگسی میں نوشہرہ کے قریب ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی کے دوران ایک حادثہ پیش آیا، جہاں ریلی میں شریک ڈرائیور کو تیل پہنچانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت اشفاق احمد، وریل خان، عبدالغفار اور شیردل کے نام سے ہوئی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جیپ ریلی میں حصہ لینے والے ڈرائیور جہاں زیب عمرانی کو ایندھن پہنچانے جا رہے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے باعث جیپ ریلی کے دوران عارضی طور پر بے چینی کی فضا پیدا ہو گئی۔