پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پتوکی کے نواحی علاقے ہیڈبلوکی روڈ پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے۔حادثے میں 4افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کر لیے ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-01-2
مانسہرہ(صباح نیوز)ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر لگنے والی آگ نے دس گھروں پر مشتمل بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چھ بھائیوں کے مکانات سمیت دس مکانات راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔ علی الصبح لگنے والی آگ نے پندرہ سے زائد مویشیوں کو بھی زندہ جلا دیا۔ علاقہ میں فائر بریگیڈکی رسائی ممکن نہ ہونے کے باعث مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سیاحتی مقام کاغان کے علاقہ اوچری جرید بلہ درویاںمیں نامعلوم وجوہات کی بناء پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ علاقہ مکین سلیم کے مطابق بستی میں فضل الرحمان، مقبول الرحمان سمیت چھ بھائی اکھٹے رہائش پذیر تھے۔ جن کے مکان بھی آگ کے باعث جل کر خاکستر ہو گئے۔ گھر وں میں مقیم افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں اور آگ بجھانے کے لئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ جو طویل کاوشوں اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہ پایا جا سکا اور دس گھروں پر مشتمل بستی کا آخری گھر بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر خاکستر ہو گیا۔ بڑھتی ہوئی آگ کے باعث بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی جبکہ پندرہ سے زائد مویشی بھی زندہ جل گئے۔ موقع پر فائربریگیڈ کی رسائی ممکن نہ ہونے کی وجہ سے آگ پر بروقت قابو نہ پایاجا سکا۔ جس وجہ سے آگ پھیلتی گئی۔