جسارت ڈیجیٹل نیوز کی خبر پر ایکشن: پولیس کی مؤثر کارروائی، خاتون پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہید بینظیر آباد میں جسارت ڈیجیٹل نیوز پر نشر ہونے والی خبر کے بعد پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے گھر پر حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے کیس میں ایک نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بی سیکشن کی حدود میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں متاثرہ خاتون سحرش شیخ نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کبیر شیخ، عبیر شیخ اور نقاش شیخ زبردستی ان کے گھر میں داخل ہوئے، تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی سنگین دھمکیاں دیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی، جس میں ملزمان کو خاتون کے گھر پر پتھراؤ اور حملہ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
تھانہ بی سیکشن پولیس نے وائرل ویڈیو اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کی اور نامزد ملزم نقاش شیخ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 311/2025 بجرم دفعات 506/2، 452، 147، 148، 504 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کبیر شیخ اور عبیر شیخ موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔