قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خور گروپ کیخلاف کارروائی کی گئی: ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں قادری ہاؤس پر پولیس کارروائی پر ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن عمران خان نے کہا ہے کہ ثروت اعجاز کے گھر سے چھاپے میں 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سنی تحریک کے رہنماؤں کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عمران خان نے کہا کہ انٹیلیجنس معلومات اور تکنیکی شواہد کی روشنی میں بھتہ خور گروپ وصی اللّٰہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیاواڑی کیخلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم ریحان الدین کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم ریحان الدین چار سال تک بھتہ کیس میں جیل میں رہا ہے۔ ملزمان ایسی جگہ سے گرفتار ہوئے اس لیے معاملہ حساس ہوگیا۔
کراچی پولیس نے بھتہ خور گروہ میں شامل ہونے کے الزام میں جواد قادری اور شاہزیب ملا سمت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 بھتہ خور اور تین شوٹرز کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ملزمان جمشید روڈ پر کار شوروم سے بھتے کے لیے فائرنگ میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار 17 ملزمان میں سے 8 ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ ملا ہے، دیگر ملزمان کے جرائم ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو نے کہا کہ سال بھر میں بھتہ خوری کے 169 واقعات ہوئے تھے جس میں 65 واقعات بھتہ خوری کے تھے جبکہ دیگر واقعات ذاتی معاملات کے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل ہونے والی واردات میں کسی دوسرے گروہ کا نام سامنے آرہا ہے، جو لوگ دورانِ تفتیش سامنے آئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ 17ملزمان حراست میں ہیں، تمام سے تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی بھتہ خور نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
گولارچی،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں ،مطلوب روپوش ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-05-2
گولارچی (نمائندہ جسارت) تھانہ کڑیو گھنور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دو بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور انسپکٹر فیصل زمان جٹ کی قیادت میں چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے مقدمے میں طویل عرصے سے مطلوب روپوش ملزم رام چند کولھی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متعدد کیسز میں نامزد اور کافی عرصہ سے قانون کی گرفت سے بچتا پھر رہا تھا۔علاوہ ازیں، ایس ایچ او فیصل زمان جٹ نے گشت کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری ڈاکٹر محمد اسماعیل کی چوری شدہ موٹر سائیکل CD-70 بھی برآمد کرلی۔ چوری شدہ موٹر سائیکل چند روز قبل نامعلوم ملزمان لے اڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ برآمد شدہ موٹر سائیکل کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جائے گا۔ ایس ایچ او نے واضح کیا کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سخت ترین اقدامات جاری رہیں گے۔