خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دومختلف کارروائیوں میں 13خوراج جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

راولپنڈی /اسلام آباد (سب نیوز)خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں میں،13خوارج ہلاک ہوگئے، ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پہلی کارروائی کی گئی جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا،اِسی طرح سکیورٹی فورسز کی بنوں میں ایک اور کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے، شرپسندوں سے بھاری مقدار میں گولہ باروڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے،اِن علاقوں میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے ، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق 12 اور13 دسمبر 2025 کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج ہلاک ہو گئے۔بیان میں کہاگیا کہ خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا جہاں سیکیورٹی فورسز نے مزید 6 خوارج کو موثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری بھرپور مہم عزم استحکام کے وژن کے تحت پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جا سکے۔

دوسری طرف صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم سات خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کی حفاظت اولین ترجیح ہے،دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائیگا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا اور فتنہ الخوارج کے 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی پذیرائی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوچکا، ابھی بہت سے فیصلے آنے ہیں، رانا مشہود پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ فیض حمید کے ساتھ جو بھی شریک جرم رہا قانون کے کٹہرے میں آئے گا، رانا تنویر اسلام آباد، این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، شہریوں سے رقم ہتھیانے ،مالی فراڈ میں ملوث 8رکنی گروہ گرفتار معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کر گئے ایچ ای سی کا بلوچستان کے طالب علموں کیلئے اسکالر شپس کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک