کراچی: قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری کے الزام میں کئی افراد زیرِ حراست
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی پولیس نے بھتہ خور گروہ میں شامل ہونے کے الزام میں جواد قادری اور شاہزیب ملا سمت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی عمران خان نے بتایا ہے کہ ناظم آباد میں قادری ہاؤس پر بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار ملزم ریحان کی نشاندہی پر چھاپہ مارا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپے میں جواد قادری اور شاہزیب ملا سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عمران خان نے کہا ہے کہ ریحان جمشید کوارٹر میں بھتہ خوری اور فائرنگ میں ملوث تھا، گرفتار کیے گئے ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللّٰہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے تھے۔
عمران خان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب پاکستان سنی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قادری ہاؤس پر پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہیں، 20 سے زائد ذمے داران و کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان پاکستان سنی تحریک نے کہا ہے کہ قادری ہاؤس کے کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا، طاقت کے استعمال سے حق و سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
پاکستان سنی تحریک کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: قادری ہاو س نے بتایا
پڑھیں:
لاہور: 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
—فائل فوٹولاہور کے علاقے سندر میں 5 افراد نے مبینہ طور پر 2 بہنوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس نے زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں 5 افراد نے 2 سگی بہنوں سے اجتماعی زیادتی کی۔
لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزمان میں قاسم، عمیر، علی اکبر، ضیا الرحمٰن اور احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔