کراچی: ثروت اعجاز قادری کی رہائشگاہ پر پولیس کا چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی ڈاکٹر عمران کے مطابق کارروائی کے دوران جواد اور ملا شاہ زیب نامی 2 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، جو صمد کاٹھیاواڑی بھتہ خور گروہ کے رکن ہیں اور متعدد مقدمات میں پولیس کی مطلوب فہرست میں شامل تھے۔
ان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور چھاپے کے دوران ان کے قبضے سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار، ساتھ ہی گولیوں کے میگزین بھی برآمد کیے گئے۔
ایس ایس پی نے واضح کیا کہ ثروت اعجاز قادری کو حراست میں نہیں لیا گیا۔
دوسری جانب سنی تحریک نے پولیس کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ثروقت اعجاز قادری کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ قادری ہاؤس پر چھاپے کے دوران چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی اور کیمروں کو توڑ کر کارروائی چھپانے کی کوشش کی گئی۔
سنی تحریک نے مزید کہاکہ کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور کارکنان کو بھی گرفتار کیا گیا، تاہم طاقت کے استعمال سے حق و سچ کی آواز دبائی نہیں جا سکتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھتہ خوری ثروت اعجاز قادری کراچی گرفتاری کا دعویٰ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھتہ خوری ثروت اعجاز قادری کراچی گرفتاری کا دعوی وی نیوز ثروت اعجاز قادری بھتہ خوری
پڑھیں:
حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔
شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔