کراچی میں مذہبی و سیاسی جماعت کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروث اعجاز قادری کے گھر پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ ناظم آباد ایک نمبر پر واقع قادری ہاؤس پر پولیس اور ایس آئی یو نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بھتہ خوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت جواد اور ملا شاہزیب کے نام سے ہوئی جن کا تعلق بدنام زمانہ بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروپ سے ہے۔
چھاپے کے دوران پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق گرفتار ملزمان بھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے چھاپے میں سربراہ سنی تحریک اعجاز قادری کو گرفتار نہیں کیا جبکہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔
دریں اثناء کہ اعلامیہ ایس آئی یو کے مطابق ایس آئی یو / سی آئی اے کی اہم کارروائی ریحان نامی گرفتار شدہ ملزم جوکہ جمشید کوارٹر میں بھتہ اور فائرنگ میں ملوث تھا،اس کی نشاندہی پر قادری ہاؤس پر چھاپے میں جواد قادری عرف خواجہ اور شاہزیب ملا سمیت متعدد ملزمان گرفتارکیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا یے۔ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے۔اس معاملہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے سرغنہ صمد کاٹھیاواڑی اور وصی اللہ لاکھو کا نیٹ ورک چلاتے اور متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی بھتہ خوری میں ملوث
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔