2025-12-13@23:47:11 GMT
تلاش کی گنتی: 3044
«کراچی آرٹس کونسل»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) پاکستان امن کونسل سندھ، مرکزی علما کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی صدر، خطیب و امام جامع مسجد الخلیل اور مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن بھٹائی آباد گلستان جوہر کراچی مولانا عبد الماجد فاروقی نے کہا ہے کہ شہر کراچی میں جگہ جگہ لگے گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں خدا کے لیے انتظامیہ، متعلقہ محکمے اور پیپلز پارٹی کے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صفائی ستھرائی کے لیے فوری اقدامات اٹھائیں شہر میں کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جس میں گندگی کے ڈھیر نہ ہوں۔ خبر ایجنسی گلزار
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفرااسٹرکچر، شہریوں کے حقوق کی پامالی کے خلاف نمائش چورنگی پر دھرنے کے شرکا سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا۔ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں، شہری گھروں سے نکلیں گے اور اپنے مسائل حل کرائیں گے۔ ہم گلی گلی جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے اور ظالمانہ نظام کے خلاف جمعہ19دسمبر کو شارع فیصل، شاہراہ...
کراچی شہرکو قدرت نے وہ قدر و منزلت عطا کی ہے، جس کی قرب و جوار کے بڑے شہروں میں مثال نہیں ملتی۔ ابھی چند روز قبل اس شہر میں اپنی نوعیت کا انوکھا 39 روزہ عالمی کلچر فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں 14 ممالک کے 1000 سے زائد فن کاروں، گلوکاروں، اداکاروں اور رقاصوں نے اپنے فن کا شان دار مظاہرہ کر کے دنیا بھر کے اخباروں اور ٹی وی چینلز میں اپنی جگہ بنائی۔ ساتھ ہی کراچی کے عوام کی شان دار تفریح کا ذریعہ بنتے رہے۔ ان 39 دنوں میں کراچی آرٹس کونسل میں ملکی ثقافت کو بھی شان دار طور پر پیش کیا گیا۔ جہاں ملکی ثقافت کو شاندار طور پر پیش کیا گیا وہاں 142...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2026 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق صدر،نائب صدر،خزانچی،سیکرٹری،جوائنٹ سیکر ٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کے فارم 16 دسمبر 2025بروز منگل،شام 4 تا 7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔17دسمبر بروز بدھ 4 تا 5 بجے کاغذات نامزدگی کے لیے جمع ہونے والے فارم کا جائزہ لیا جائے گا،فارم کی جانچ پڑتال 19 دسمبر بروز جمعہ شام 5 بجے تک ہوگی۔ابتدائی فہرست 21 دسمبر بروز اتوار شام 4 تا 6 بجے کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی۔...
—فوٹو: پی پی آئی جماعتِ اسلامی کراچی کے تحت نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع اور اسٹریٹ کرائم پر پولیس اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مہنگائی وشہری مسائل، جماعت اسلامی کا گورنر ہاؤس پر دھرنے کا اعلان کراچی بجلی و پیٹرولیم مصنوعات کی ظالمانہ قیمتوں،... انہوں نے کہا ہے کہ اربابِ اختیار بتائیں کہ ہیوی ٹریفک حادثات پر کیوں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے؟منعم ظفر نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت اور میئر، کراچی کو اس کا جائز حق دینے کے لیے تیار نہیں، بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا...
کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر محکمہ متروکہ وقف املاک نے کاٹن ایکسچنج کی عمارت کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ وقف اسرار حسین شاہ کی جانب سے عمارت پر بینرز آویزاں کردیا گیا ہے۔ اس بینر میں کہا گیا ہے کہ کاٹن ایکسچینج بلڈنگ محکمہ متروکہ وقف کی ملکیت ہے۔یہ کارروائی عدالت کے حکم پر کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ شائستہ مدنی نے کہاہے کہ حکومت وقت طلبہ و طالبات کو مناسب اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرے تاکہ ایسے اندوہناک واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ ہمیں نہایت رنج و الم کے ساتھ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ عثمان پبلک اسکول کیمپس 2 کے فرسٹ ائر کے طالب علم عابد رئیس ولد رئیس احمد نارتھ کراچی کے علاقے 4K چورنگی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاںبحق ہو گئے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی لیڈرز نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کے بڑھتے ہوئے حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لواحقین اور عوام میں جو لاوا پک رہا ہے وہ کسی بھی وقت آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے۔ سندھ حکومت ڈمپرز اور ٹینکر مافیا کی سرپرستی کررہی ہے،اور ٹرانسپورٹ مافیا کو لگام دینے سے گریزاں ہے ،کراچی کی سڑکیں موئن جو ڈارو کا نقشہ پیش کررہی ہیں اور لوگوں سے ای چالان امریکا اور لندن والے لیے جارہے ہیں۔ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی چیخوں پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجارنے سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ای چالان کے حوالے سے جرمانے اور فیس میں کمی کا اشارہ دے دیا۔انہوں نے کہاکہ اگر اس میں کوئی کمی بیشی کا مسئلہ ہے تو کمیٹی باہمی مشاورت سے کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرے گی اور اگر اس سلسلے میں کوئی ترمیم بھی کرنی پڑی تو اسے باہمی مشاورت سے اسمبلی میں لے آئیں گے، وزیرداخلہ نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے،کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا...
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں سردرد کی شکایت میں نجی اسپتال جانے والی خاتون کو اتائی ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگادیا جس کے باعث اُن کی حالت خراب جبکہ بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں قائم نجی اسپتال میں اتائی ڈاکٹرز کی جانب سے مبینہ طور پر غلط علاج سے عمر رسیدہ خاتون کی حالت خراب ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق منگھوپیر کے علاقے پختون آباد میں قائم نجی اسپتال میں مبینہ طور پر ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجیکشن لگائے جانے سے عمر رسیدہ خاتون زرسانگہ بی بی کی حالت خراب ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسپتال سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ؎۔ ایس ایچ او...
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ و پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا سینس آئے اور وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، ای چالان کا نظام بہت جلد حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں شروع کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ اسمبلی کے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ حکومت سندھ کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پورے خلوص نیت کے ساتھ کوشاں ہے، کراچی میں ای چالان کا مقصد پیسے بٹورنا نہیں بلکہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ شہریوں میں ٹریفک کا سینس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بھارت نے روزگار کی غرض سے سمندر میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کی کشتی بھی ضبط کرلی۔ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ حراست تمام ماہی گیر کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے رہائشی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور سبھی معاشی مجبوری کے باعث روزگار کی تلاش میں سمندر کا رخ کر رہے تھے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
کراچی: شہر قائد میں عوام کو ہیوی ٹریفک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، واٹر ٹینکر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔ جعمے کی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑا کے مرکزی بازار کے قریب واٹر ٹینکر کی زد میں آکرایک بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے کے موقع پرشہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اورشہریوں نے واٹر ٹینکر کا گھیراؤ کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 12 سالہ فرحان ولد نور محمد کے نام سے کی گئی،...
کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں پیش آیا، جہاں ٹینکر کی زد میں آ کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے 24 گھنٹے 5 اموات،کراچی میں دندناتے ٹمپرز نے شہریوں کو نشانے پر رکھ لیا پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر بنگالی پاڑہ میں ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم علاقہ مکینوں نے ٹینکر کو روک لیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی۔پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں اب تک 807 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جس میں سے ہیوی ٹریفک (بس، ٹینکر اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-3 کراچی کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ یہ مسلسل ناانصافی کب ختم ہوگی؟ یہ شہر جو پورے ملک کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، جہاں کے بچے روزانہ ہزاروں مشکلات، ٹریفک، شور، اکیڈمک پریشر، مہنگی کوچنگ، اور محدود تعلیمی سہولتوں کے باوجود شب و روز محنت کرتے ہیں، انہیں ہر سال صرف اس لیے دھکیل دیا جاتا ہے کہ ان کے پاس نہ طاقت ہے نہ سفارش۔ کراچی کے تعلیمی ادارے برسوں سے زبوں حالی کا شکار ہیں، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، لیب اور لائبریری کا فقدان، اور امتحانی سسٹم کی سختی کے باوجود یہاں کے طلبہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ جب بات سب سے اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-26 کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ظالمانہ ای چالان کے خلاف آئی جی آفس پر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل بروز ہفتہ 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر زبردست احتجاجی دھرنا اور آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، کراچی کے ستائے ہوئے عوام بڑی تعداد میں دھرنے میں شریک ہوں اور حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں۔کراچی کے ساڑھے 3 کروڑ عوام کے جائز حقوق کے حصول اورشہر کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور تحریک اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔ہم ای چالان کے غیر شفاف اور عوام دشمن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-01-15 اشک آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیراعظم نے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر بندرگاہیں استعمال کرنے کی پیشکش کردی۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف کی دعوت پر اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اشک آباد ترکمانستان پہنچ گئے۔اشک آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے پر ترکمانستان کی کابینہ کے نائب چیئرمین اور ٹرانسپورٹ و مواصلات کے سربراہ محمد خان چیکیئف نے وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔بعدازاں وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیر جانب داری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے 2025 کو امن اور اعتماد کا بین الاقوامی سال قرار دینے پر ترکمان صدر...
سٹی 42: سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے فضائی آپریشن کو 18 کامیاب سال مکمل ہوگئے ۔ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ: پاکستان کا پہلا نجی شعبے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ ہے ، سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اور تاجر برادری کا اقدام آج 18 سال کی کامیابی کی منازل پر ہے ،سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے فلائی جناح کی کراچی کیلئے پہلی پرواز ہوئی ۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کی پہلی پرواز کو واٹر کینن سیلوٹ دیا گیا۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ سیالکوٹ کی تاجر برادری کا عہد اس خطے میں فضائی آپریشن کو نئی سمت دینے کا سبب بنا۔سیالکوٹ ائیرپورٹ نے معیشت میں اہم کردار اور 18 سالہ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو کراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ کے ذریعے کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا۔اجلاس میں کے فور توسیع، 260 ایم جی ڈی بلک واٹر سپلائی، کلری بگیار فیڈر کی لائننگ اور حب ڈیم منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ پر کام 2020ء سے واپڈا کے زیرِ انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ہیوی ٹریفک حادثات، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور غیر شفاف ای چالان سسٹم کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے 13 دسمبر شام 5 بجے نمائش چورنگی پر بڑے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شریک ہو کر حق دو کراچی تحریک کو مضبوط کریں۔آئی جی سندھ آفس کے باہر عوامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے حقوق کے لیے بھرپور تحریک جاری رہے گی کیونکہ سندھ حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی نے شہر کو تباہ حال بنا دیا ہے۔منعم ظفر خان نے ای چالان سسٹم کو...
ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔ تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔ باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ...
فائل فوٹو کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کا 12 دسمبر کو ہونے والا خصوصی اجلاس فوری طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے جنگ کو بتایا ہے کہ ملک کے اعلیٰ ترین حلقے نے معاملے کا نوٹس لیا اور اسے فوری طور روکنے کی ہدایت کی، جس میں مرکزی کرادار متحدہ قومی موومنٹ اور ڈاکٹر عطا رحمان، جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین نے ادا کیا۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سروش لودھی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کو ملتوی کرنے کی تصدیق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251211-11-4 کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں پولیس نے تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔دو خواتین اور ایک بچی سمیت چارافراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیکنگ کے دوران مشکوک مسافروں کو روکا اور تلاشی کے نتیجے میں بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو خواتین اور ایک بچی سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی تلاشی مکمل قانونی اور اخلاقی تقاضوں کے مطابق لی گئی۔ پولیس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانےوالے 18 سالہ عابدرئیس ولد رئیس احمدکوواٹر ٹینکر نے کچل دیا۔عابد رئیس عثمان پبلک اسکول سسٹم کیمپس 2 فرسٹ ایئر کے طالب علم تھے۔بدھ کو18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد اہل علاقہ میں شدید غصہ پھیل گیا اور مقامی افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) کراچی پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے چیئرمین منور حمید نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی خطے میں پیدا ہونے والا ہر انسان سب سے پہلے انسان ہے اور اس کی سب سے بڑی پہچان اس کی انسانیت ہے۔ مگر تاریخ گواہ ہے کہ انسانی حقوق کو بارہا پامال کیا گیا، تقسیم کیا گیا اور بعض اوقات انسان کی زندگی تک خطرے میں ڈالی گئی۔ اسی لیے 10 دسمبر 1948 کو اقوامِ متحدہ نے انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا، جو ہر انسان کے لیے ایک امید کی کرن اور پوری دنیا کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے شہر میں ٹینکرز کے ہاتھوں ہونے والی مسلسل ہلاکتوں پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکر مافیا کی بے لگامی اور ٹریفک نظام کی بدترین ناکامی نے پورے شہر کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ٹینکرز شہریوں کی قیمتی جانیں چھین رہے ہیں مگر سندھ حکومت اس سنگین مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کیے بیٹھی ہے جس سے اس کی بے حسی اور نااہلی واضح ہوچکی ہے۔احمد ندیم اعوان نے کہا کہ اگر سندھ حکومت ای چالان کے نفاذ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمرے لگانے میں سرگرم ہوسکتی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیوی ٹریفک سے حادثات کے نتیجے میں کم عمر بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ٹریفک حادثہ واٹرٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ تھانہ مومن آباد کے علاقے فقیر کالونی میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر کے سبب پیش آیا جسکے دوران 4 سالہ سفیان ولد ذاکر جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ٹینکر کو تحویل میں لیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او مومن آباد نے...
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل کر دیا۔17 سالہ طالب علم عابد گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، ریسکیو ادارے نے رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات کے تشویشناک اعداد و شمار جاری کر دیے۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی کار، رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی حادثے میں کار سوار دو خواتین، رکشہ ڈرائیو، اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔ عابد عثمان پبلک ہائی اسکول کا گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا اور وہ گھر سے اسکول جانے کے لیے نکلا تھا۔فور کے چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر جانے والا...
کراچی کی سڑکوں پر تیز رفتار اور بے قابو واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی زندگی چھین لی۔ نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب کالج جانے والے 18 سالہ عابد کو ٹینکر نے کچل دیا۔ عابد دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور والدین کا لاڈلا تھا، جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔نارتھ کراچی فور میں آج صبح 18 سالہ عابد موٹرسائیکل پر کالج جانے کے لیے گھر سے نکلا۔ چند ہی قدم کے فاصلے پر بے قابو اور تیز رفتار واٹر ٹینکر نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں عابد موقع پر جاں بحق ہوگیا.حادثے کے بعد اہل علاقہ میں شدید غصہ پھیل گیا اور مقامی افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی۔ ڈرائیور موقع سے...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز چلتی پھرتی موت بن گئے، موٹرسائیکل سوار لوگ ان کو کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں، باقی رہی سہی کسر شہر کی ٹوٹی ہوئی اور تباہ حال سڑکوں نے پوری کردی ہے، سندھ حکومت اور قبضہ میئر کی پوری توجہ ای چالان اور ٹیکسوں کی بھرمار پر لگی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی 4K چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو...
اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے...
نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ آسکی بدھ کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقےنارتھ کراچی بابا موڑ سے فورکے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد موقع...
فائل فوٹو افغانستان کی پاکستان کے ذریعے تجارت 2 ماہ سے معطل ہے جس کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے اور کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوجاتی ہے۔افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے جبکہ چاہ بہار سے کابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے۔ افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم کابلافغان طالبان حکومت کا افغانی تاجروں...
— فائل فوٹو حکومتِ دبئی نے کراچی میں اپنا نیا دفتر قائم کر دیا ہے تاکہ پاکستانی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دبئی اور پاکستان کے درمیان تیل کے علاوہ (نان آئل ) تجارت 22.8 ارب درہم (تقریباً ایک کھرب 73 ارب روپے) تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چار سال میں پاکستانی کمپنیوں کی دبئی چیمبر میں رجسٹریشن میں 161 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب صرف دبئی چیمبر اینڈ کامرس میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 33 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دبئی کے فری زونز اور دیگر اماراتی ریاستوں میں رجسٹرڈ پاکستانی کمپنیوں کی تعداد الگ سے موجود ہے۔حکام کے مطابق جنوری 2022 سے ستمبر...
پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ اداکارہ صبا قمر نے اپنا شہر تبدیل کرنے کا ارادہ کر لیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نئے شہر کا نام بھی بتا دیا۔ گزشتہ دنوں صبا قمر اس وقت شہہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب انہوں نے کراچی منتقل ہونے سے متعلق سوال پر نہایت بیزاری ظاہر کرتے ہوئے ’استغفراللّٰہ‘ کہا، جس کے بعد ناصرف سوشل میڈیا بلکہ فنکاروں کے درمیان بھی نئی بحث چھڑ گئی۔ View this post on Instagram A post shared by Asim Yar Tiwana (AYT) (@asimyar) کئی فنکاروں نے اداکارہ کے بیان کو نامناسب قرار دیا تو کئی شہر کراچی کا دفاع کرتے بھی...
امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے ونٹر ایڈ پروجیکٹ کے تحت کراچی کے ضرورت مند افراد کو امدادی چیک کے ساتھ ونٹر کٹس دی گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کو رات گئے رم جھم ٹاور کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون، کیش رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
نیپرا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ، بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی، نوٹیفکیشن جاری اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی33 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اطلاق دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے 3ماہ کے لیے ہوگا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بجلی صارفین پر 6 ارب 6 کروڑ 70 لاکھ روپےکا بوجھ پڑے گا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔
تھرپارکر (نیٹ نیوز) تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ ٹیچر نے 79 سال کی عمر میں جامعہ کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ ریٹائرڈ استاد سکھ رام داس نے جو 8بیٹوں اورایک بیٹی کے والد ہیں۔ نے 74سال کی عمر میں جامعہ کراچی کے شعبہ قانون میں داخلہ لیا اور 79 برس کی عمر میں قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ سکھ رام داس کا تعلق تحصیل ڈیپلو کے گاؤں ہیلاریو پیر سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانونی ڈگری کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے لیے اور اپنے علاقے کے غریب عوام کی زمینوں سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے ان کا ساتھ دینا ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے 5 مقدمات میں استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سانحہ 9 مئی اور اشتعال انگیز تقریر کے پانچ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ، راجہ اظہر، خرم شیر زمان و دیگر پیش ہوئے۔ عدالت نے شاہ فیصل تھانے میں درج 9 مئی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہ پولیس اہلکار سجاد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے مقدمات...
سائنسی دنیا میں شہرت رکھنے والے کراچی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا مجوزہ قانونی مسودہ سندھ ایچ ای سی پہنچ گیا ہے۔ سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے ذیلی ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے اس حوالے سے خصوصی اجلاس 12 دسمبر کو طلب کرلیا، جس میں اس مسودے میں موجود قانونی شقوں پر غور کیا جائے گا جبکہ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس سے متعلق خطوط اراکین کو ارسال کردیے ہیں۔ چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ جو قانونی مسودہ کمیٹی کو بھجوایا گیا ہے یہ وہی مسودہ ہے جو سوشل میڈیا پر پہلے ہی سفر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔میئر کراچی نے کہا کہ یہ معاملہ قیادت کے سامنے رکھا اور سندھ حکومت نے شیئر بڑھا کر 12 لاکھ روپے کیا ہے، یہ رقم روزمرہ مسائل کے حل کیلئے دی گئی، مگروہ نتائج حاصل نہ ہو سکے جن کی توقع تھی۔۔یہ بات انہوں نے میڈیاسے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ اب دی جانے والی رقم صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے فراہم کی جائے گی، یہ رقم دسمبر سے ہر یونین کمیٹی کو جاری کی جائے گی، تاکہ مسائل کو مؤثر حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز شہر قائد میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب : فائل فوٹو کراچی میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاملے پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گٹر کے ڈھکن اور اسٹریٹ لائٹس کیلئے ہر یوسی کو 1 لاکھ روپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ہر یونین کمیٹی کو پہلے ہی 5 لاکھ روپے دیے جاتے تھے، دی جانے والی رقم کا بنیادی مقصد گلی محلوں کے مسائل کو حل کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی بہت سی یوسیز نے دی جانے والی اس رقم کا درست استعمال کیا ہے، متعدد علاقوں سے رقم ناکافی ہونے اور تنخواہوں میں خرچ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔ کراچی...
ناگن چورنگی کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کےتیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا، حادثے کے بعد موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکو پکڑ کر تشدد نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق نیوکراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک رجسٹریشن نمبرجی ایس ٹی سی 9593 نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارموقع پر جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد موقع پرموجودشہریوں نے ٹرک کے ڈرائیورکوپکڑ لیا اورتشدد نشانہ بنانا شروع کردیا، مشتعل شہریوں کی جانب سے ٹرک پر پتھراؤ بھی کیا گیا جس کے باعث ٹرک کا شیشہ ٹوٹ...
شہرِقائد میں ڈی ایچ اے کے علاقے میں کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی۔ٹریفک پولیس حکام نے کم عمر بچے کے بس چلانے کی تصاویر میڈیا پر چلنے کے بعد نوٹس لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔بس مالک کو کراچی کا دوسرا بڑا چالان جاری کیا گیا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں 11 سے 12 سالہ بچہ ڈیفنس کی سڑک پر مسافر بس چلارہا تھا،ٹریفک پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محنت کشوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے انتھک جدوجہد کرنا ہو گی۔ پاکستان میں لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور محنت کشوں کے حقوق غضب کیے جارہے ہیں۔ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم نے ملک میں غربت میں اضافہ کردیا ہے۔ الکاسب فورم کے تحت محنت کشوں کے مسائل حل کریں گے اور محنت کشوں کی تربیت کے پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے۔ یہ بات وی ٹرسٹ کے چیئرمین پروفیسر محمد شفیع ملک نے الکاسب فورم کے قیام اور اس کے پہلے اجلاس اور مذاکرہ ’’محنت کشوں کے مسائل اور ان کا حل ‘‘ سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔ مذاکرہ کے مہمان خصوصی نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نورحق میں کراچی کا تباہ حال انفرااسٹر کچر، عوامی مسائل اور شہری و بلدیاتی امور کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اس وقت حادثات کا شکار ہے، شہر کا ہر مسئلہ جوں کا توں ہے اور حکمران مکمل طور پر غافل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت اور کرپشن نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، پورا شہر کھنڈر کا منظر پیش کر رہا ہے۔شہر کی سڑکیں جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہیں جبکہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کی جانیں لے رہا ہے۔ ریڈ لائن منصوبہ 2022 میں شروع ہوا تھا، جسے 2024 میں مکمل ہونا تھا مگر...
کراچی میں عام حادثات تو معمول ہیں ہی مگر اب مسلسل ٹرالروں و ٹینکروں کی زد میں آ کر اور شہر کے کھلے گٹروں میں گر کر ہلاکتوں پر سیاست تیزی سے پروان چڑھائی جا رہی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے میئر کراچی، کراچی کے امیر جماعت اسلامی اور ان کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما پیش پیش ہیں، جن کے پاس کوئی بلدیاتی عہدہ تو نہیں مگر قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں کراچی سے منتخب ارکان کی بڑی بلکہ سب سے زیادہ تعداد موجود ہے۔ چوتھے نمبر پر چار ٹاؤنوں اور یوسیز میں پی ٹی آئی کے بلدیاتی عہدیدار بھی موجود ہیں جو اپنے بلدیاتی کاموں سے کام رکھے ہوئے ہیں جن...
—تصویر بشکریہ فیس بک آرٹس کونسل کراچی وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلسطینی سفیر زوہیر محمد کو اجرک کا تحفہ دے دیا۔کراچی میں کلچرل فیسٹیول کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے فلپائن، مراکش کے سفیروں، جرمنی، سری لنکا، جاپان، یو اے ای کے قونصل جنرلز اور برطانوی ہائی کمشنر کو بھی اجرک تحفے میں دیں۔اختتامی تقریب سے خطاب میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بین الاقوامی فنکاروں کا پاکستان آمد پر شکر گزار ہوں، آرٹس کونسل کراچی نے خوبصورت میلے کا انعقاد کیا۔انہوں نے کہا کہ 140سے زائد ممالک آرٹس کونسل کراچی آئے ہیں، ثقافت ہماری شناخت ہے، وزیرِ ثقافت سندھ نے بہت محنت کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق ڈیفنس میں کم عمر بچے کی جانب سے بس چلانے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھی،جس میں 11 سے 12 سالہ بچہ 26 اسٹریٹ پر بس چلارہا تھا۔ایکشن لیتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیج دیا گیا۔یہ کراچی کا دوسرا بڑا چالان ہے ۔ٹریفک پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر نکال کرجرمانہ کیا، کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو ایک لاکھ روپے کا بڑا جرمانہ کیا گیا تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
کراچی میں عالمی ثقافتی میلے میں 142 ممالک کے فنکار شریک، وزیراعلیٰ سندھ نے میزبانی کو اعزاز قرار دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ، جس میں 142 ممالک کے ایک ہزار سے زائد فنکار شریک ہوئے، صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بہترین میزبانی سندھ کی ثقافت اور قدیم ثقافتی ورثے کی عکاس ہے اور یہ تقریب سندھ اور پاکستان کی ثقافتی کامیابی کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے اور عالمی ثقافتی میلے نے اس تقریب کو ایک پُرجوش جشن میں بدل دیا۔ وزیراعلیٰ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور آرٹس کونسل اور اس کے...
انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کے مین کیمپس میں کلاس آف 2025 کے کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1046 طلبہ و طالبات کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس گریجویٹنگ بیچ میں 780 طلبہ انڈرگریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز، اور 7 طلبہ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی، جس سے یہ تقریب مزید اہمیت اختیار کر گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ اسماعیل راہو تھے، جبکہ بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر...
آئی بی اے کراچی کا کانووکیشن 2025ء مین کیمپس میں منعقد ہوا، یہ ایک اہم اور تاریخی موقع تھا جس میں 1046 گریجویٹس کو مختلف پروگرامز میں ڈگریاں دی گئیں۔ گریجویٹنگ بیچ میں780 طلبہ انڈر گریجویٹ پروگرامز، 259 طلبہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز اور 07 پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے۔اس موقع پر ایم ایس ڈیٹا سائنس اور ایم ایس مارکیٹنگ پروگرامز کے پہلے بیچ کی گریجویشن بھی خصوصی طور پر منائی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد اسماعیل راہو تھے، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، بانی اخوت فاؤنڈیشن مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔ آئی بی اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی نے گریجویٹ ہونے والے طلبہ کو اس قابلِ فخر کامیابی پر...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف نعت خواں اور سابق پاپ گلوکار جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے آج نو سال گزر گئے۔ 3 ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہونے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی مگر موسیقی کے میدان میں قدم رکھتے ہی غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کے پہلے ہی البم نے انہیں بلندیوں تک پہنچا دیا جبکہ ان کا مقبول گیت دل دل پاکستان ملک بھر میں ان کی پہچان بن گیا۔ شہرت کے عروج پر 2004 میں انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ کر خود کو دین کی خدمت اور تبلیغ کے لیے وقف کر دیا۔ 2005 میں انہوں نے اپنا پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جو بے حد پسند کیا گیا۔ 2014 میں...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آپ نہ کراچی والوں کو اور نہ بلدیاتی اداروں کو اختیار دیتے ہیں، 18ویں ترمیم کے بعد بھی وسائل دینے کو تیار نہیں، یہ ہے ان کی جمہوریت، آپ کا بجٹ 18ویں ترمیم کے بعد 8 گناہ بڑھ گیا ہے، کراچی کو 2018ء میں بھی اتنے ہی پیسے ملتے تھے جتنے آج۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں...
— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 17 سال کی کرپشن نے شہر کو تباہ حال کر دیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، واٹرکارپوریشن کا حال بھی سامنے ہے، ہم نے 2 سال میں 9 ٹاؤن میں اپنی مدد آپ کے تحت ہزاروں مین ہول پر ڈھکن لگائے، کراچی میں شہری حادثات کا شکار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے شہر کا حال گٹر جیسا ہو گیا ہے، حکمران شہریوں کی کوئی بات نہیں سنتے، کریم آباد انڈر پاس تاحال مکمل نہیں ہوا، ملیر چوک سے ٹینک چوک تک سڑک تباہ حال ہے، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے، جہانگیر روڈ مرتضیٰ وہاب پر کلنک کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں خونی ڈمپر شہریوں کو کچلنے لگے، حیدرآباد کے گدوچوک پر ڈمپر نے رکشہ کو کچل دیا، ایک شخص ہلاک،دو افراد زخمی ہوگئے، حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا،لطیف آباد نمبر4کے سنگل روڈ پر جبکہ بھٹائی اسپتال لیکر گیارہ نمبر تک کے گنجان آباد علاقوں میں دن کے اوقات میں ڈمپر کھومنے لگے حیدرآبادکے مصروف شاہراہ گدو چوک پر بے قابو ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دو افراد اصغر محمد علی اور رمشا زخمی ہوگئے، ہلاک اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ...
اورنگی ٹاؤن کراچی میں شہری کے قتل کے بعد مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ ڈاکو کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے نوجوان کے اہل خانہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔حکام کے مطابق واقعے میں مبینہ ڈاکو کو جلانے کے الزام میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے کیونکہ شہریوں کے ہاتھوں جلائے گئے فرد کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ملا ہے۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7 ایف میں یکم دسمبر صبح 8 بجے پیش آئے واقعے میں جلائے گئے مبینہ ڈاکو کے اہل خانہ کا بیان بھی قلم بند کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ 30 سے...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل گیمز کا دو دہائیوں بعد کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن پر کار فرما ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان کے تمام صوبوں اور علاقوں کی خوبصورتی جھلک رہی ہے، یہ ہمارا میگا ایونٹ ہے اور میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نے اس مقام تک پہنچنے میں بے پناہ محنت کی ہوگی، یہ نہ صرف حکومت سندھ بلکہ صوبے کے تمام لوگوں کے لیے باعث...
اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی، تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کیلئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو...
اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹھٹھہ پولیس کی عدالت کے باہر موجودگی کی اطلاع پر وکلا مشتعل ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں اعلیٰ عدالت کے باہر وکلاء ایک مرتبہ پھر پولیس پر سرعام برس پڑے، انسپکٹر اور اہلکاروں پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وکلا پولیس اہلکار پر تشدد کرتے ہوئے دور تک لے گئے۔ پولیس کے مطابق ٹھٹھہ پولیس کی ٹیم گزشتہ روز اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کورٹ کے باہر پہنچی تھی، پولیس کے آنے کی اطلاع ملزم کے رشتے داروں کو مل گئی، جس پر انہوں نے کیس کے وکلا کو پولیس کے آنے کے بارے میں بتایا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے...
کراچی ائیرپورٹ سے 25 مسافروں کو بلاجواز طور پر آف لوڈ کیے جانے کا معاملہ وفاقی محتسب کے سامنے پہنچ گیا ہے۔ تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ شکایت اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے وفاقی محتسب کے روبرو پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لیے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز آف لوڈ کیا گیا۔ مسافروں کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود ہونے کے باوجود، ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا اور انہیں کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے سے روکا۔ پروٹیکٹرآف امیگرانٹس کی کلئیرنس اور فارن سروس...
کراچی: کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا۔ اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی...
کراچی کے علاقے گزری میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگرے کے دوران بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا۔ اس حوالے سے کلفٹن پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے بیوی پر حملہ کیا، بیٹی ماں کو بچانے قریب آئی تاہم اس دوران دونوں شدید زخمی ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ماں اور بیٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ کلفٹن پولیس نے کہا کہ ملزم سمیع اللّٰہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنی بیوی پر الزامات لگاتا رہتا تھا جس پر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔
راجا خلیق الزمان انصاری جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات (حکومت پاکستان) کے سندھ کے لیے ترجمان مقرر کیے گئے ہیں، کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کراچی کے لیے صرف سوچ نہیں رہی بلکہ کام کر رہی ہے۔ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں، کراچی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے گرین لائن بی آر ٹی فیز ٹو کے ترقیاتی کام کو دوبارہ بحال کرنا ہو وفاقی حکومت پیش پیش رہتی ہے۔ مزید پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ ’سکھر سے حیدر آباد موٹر وے یا کراچی سے حیدر آباد کو جوڑنا ہو، لیاری ایکسپریس وے کا کام ہو،...
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹرنیٹ پر ایک مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لاہور کے لوگوں کے لہجے میں اردو بول رہی ہیں۔ ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر لاہور سے تعلق رکھنے والے مداح اداکارہ سے نالاں تھے تاہم اب گلوکار و رائٹر حسن رحیم میدان میں آئے اور مقابلے کو مزید سخت بنادیا۔ حسن رحیم نے ہانیہ عامر کا نام یا انہیں ٹیگ کیے بغیر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خالص کراچی والوں کے لہجے میں بات کررہے ہیں۔ A post common by The Current (@thecurrentpk) اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہوئے اور چند نے تو اس سلسلے کو تفریح قرار دیتے ہوئے جاری رکھنے پر زور دیا۔ ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر کراچی کے باسی اتنے مجبور بے بس اور بے کس ہوچکے ہیں کہ وہ اپنی مظلومیت کا نوحہ بھی کسی کے سامنے بیان نہیں کر سکتے۔ شہر میں بدامنی کا راج ہے۔ اسٹریٹ کرائمز موبائل فون اور قیمتی اشیا کی چھینا جھپٹی کا زور ہے، کراچی شہر ایسا مظلوم شہر ہے جہاں کوئی قانون نہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کے مترادف نظام چل رہا ہے، کوئی اپنی غلطی اور ذمے داری کو بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔ کراچی کے شہری پہلے بنیادی سہولتوں سے محرومی پر نوحہ کناں تھے کہ اب اپنے معصوم بچوں کی اموات پر ماتم کر رہے ہیں۔ پہلے ہی خونیں ٹینکر اور ڈمپرمافیا کراچی کے بچوں کو اپنے ٹائروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251206-8-24 جسارت نیوز
شہر قائد کے علاقے کلفٹن اپرگزی میں سفاک شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن کے علاقے اپر گزری بلوچ پاڑہ نورانی مسجد کے قریب گھر میں گھریلو جھگڑے کے دوران سفاک شوہر نے تیز دھار آلے کے وار سے بیوی کو قتل جبکہ بیٹی کو شدید زخمی کیا۔ بچی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ایس ایچ او کلفٹن عمران سعد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر ملزم شوہر سمیع اللہ کو گرفتار کر کے آلہ قتل (چھری) برآمد کرلی۔ قتل ہونے والی ماں کی شناخت 45 سالہ کلثوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ٹینکر اور ہیوی ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے 19 سالہ نوجوان عبداللہ کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی جو گزشتہ روز کشمیر روڈ پر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا تھا، امیر جماعت اسلامی کراچی نے بزرٹا لائن میں مقتول کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور اس المناک سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی میں خونی ڈمپر اور ٹینکر شہریوں کے لیے موت کے پروانے بن چکے ہیں، شہر میں روزانہ ایسے افسوسناک واقعات سامنے آرہے ہیں جہاں تیزرفتار ہیوی ٹریفک معصوم شہریوں کی جانیں لے رہی ہے، گزشتہ روز عبداللہ کے حادثے کے...
انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے پریمیئر فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی 2025-26 کا فاتح کراچی بلیوز بن گیا، جنہوں نے فائنل میں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو 218 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی بلیوز نے سیالکوٹ کو 533 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں سیالکوٹ کی پوری ٹیم صرف 314 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔ آخری روز سیالکوٹ نے اپنی اننگز 12 رنز بغیر کسی نقصان کے آغاز کی، لیکن جلد ہی پوری ٹیم 314 پر ڈھیر ہو گئی۔سیالکوٹ کی جانب سے افضل منظور 63، عبداللہ شفیق 59، اور حمزہ نذر 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ کراچی کے ثاقب خان...
اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے کراچی انٹرنیشنل میل آفس کے ذریعے تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت کی نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق کلکٹوریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی کے ایئرپورٹ کارگو کنٹرول یونٹ (اے سی سی یو) کے افسران نے جانچ پڑتال کے دوران ایم ڈی ایم اے (Ecstasy) کی 9,455 گولیاں ضبط کرلیں جن کی مالیت 29 کروڑ 97 لاکھ 91 ہزار روپے ہے۔ منشیات جرمنی سے موصولہ ایک پارسل میں موجود اسپیکرز اور ایک آی ڈی لیمپس کے اندر چھپا ئی گئی تھی۔ اس کھیپ کو غلط طور پر کپڑے، جرابیں اور میوزک باکسزکے طور پر ظاہر کیا گیا تھا۔ کسٹمز حکام نے اسمگلنگ کی اس کوشش...
کراچی (نیوزڈیسک) پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ کراچی کے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ یہاں پر نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی کھیلوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یہ کھیل اہمیت کے حامل ہیں،اہلیان کراچی سے گزارش ہے کہ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کو ذوق و شوق کے ساتھ دیکھیں، کھلاڑیوں اور کھیلوں...
پیرس اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ اولمپین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ 18 سال بعد سندھ کو نیشنل گیمز کی میزبانی ملنا خوش آئند ہے۔ کراچی کے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ یہاں پر نیشنل گیمز کا انعقاد ہو رہا ہے۔ سندھ کے وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اولمپین ارشد ندیم نے کہا کہ نیشنل گیمز قومی کھیلوں میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے یہ کھیل اہمیت کے حامل ہیں،اہلیان کراچی سے گزارش ہے کہ وہ ہفتے سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کو ذوق و شوق کے ساتھ دیکھیں، کھلاڑیوں اور کھیلوں کی سرپرستی...
جمعرات کو ضلع قلات کے علاقے بدا رنگ اور ضلع خضدار کے علاقے زہری میں کوئٹہ ,کراچی نیشنل ہائی وے پر گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں ملی ہیں۔ مقامی رہائشیوں نے دو مختلف مقامات پر پھینکی گئی لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی. پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔3 لاشیں سڑک کے کنارے پھینکی گئی تھیں. ان تینوں افراد کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولیاں مار کر قتل کیا. پولیس کے مطابق تینوں افراد لہڑی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور آپس میں کزن تھے۔ایک اور گولیوں سے چھلنی لاش زہری تحصیل کے سموآنی علاقے سے برآمد ہوئی. پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال...
کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر ایس ایچ او گلشن اقبال کو نوٹس جاری کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی کی عدالت کے روبرو نیپا کے قریب مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت پر ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد کی میئر کراچی و دیگر کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شیخ ثاقب احمد ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ 3 سالہ ابراہیم کی ہلاکت کا مقدمہ میئر کراچی اور ٹاؤن چیئرمین گلشن اقبال کے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ میئر...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ معمار سے خواتین کو بلیک میل کر کے بھتا مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ملزم نے خاتون کو بلیک میل کر کے 10 لاکھ روپے بھتا مانگا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم سے بھتے میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد کر کے اِس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251205-03-1کراچی اس وقت 25 ٹاؤن میں تقسیم ہے اور ان کی کارکردگی کا فرق اس حد تک واضح ہو چکا ہے کہ شہری خود اس پر بحث کرنے پر مجبور ہیں۔ ان 25 ٹاؤنوں میں جماعت ِ اسلامی کے پاس 9 ٹاؤن، پیپلز پارٹی کے پاس 13 اور تحریک انصاف کے پاس 3 ٹاؤن ہیں۔ اگر ٹاؤنوں کی کارکردگی پر غیر جانبداری سے نظر ڈالی جائے تو گلشن اقبال ٹاؤن، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد ٹاؤن، ناظم آباد ٹاؤن، لانڈھی ٹاؤن، گلبرگ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور نیو کراچی ٹاؤن نے اپنے انتہائی محدود وسائل میں جو ترقیاتی کام کیے ہیں وہ کسی بھی بڑے ادارے کے لیے ایک مثال بن سکتے ہیں۔ یہاں واقعی عوامی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کرغزستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20سال بعد کرغزستان کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، خواہش ہے دونوں ممالک کی تاجر برادری سال میں ایک بار باہمی دورے کرے، ریل منصوبہ خطے کیلئے اہم معاشی موقع ہے، کراچی اور گوادر پورٹ کرغزستان کیلئے بہترین رسائی فراہم کر سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ پاکستان کے 8500 طلبا کرغزستان میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان،کرغزستان ثقافتی پروگرام جلد دونوں ممالک میں ہوں گے، کاسا 1000 منصوبے کیلئے پاکستان کی مکمل حمایت جاری ہے، کاسا منصوبے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے۔دوپہر ساڑے تین بجے لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔آگ کی شدت کے باعث مکمل عمارت زمیں بوس ہوگئی ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 20 فائر ٹینڈرز موقع پر موجود ہیں۔ کے ایم سی کے 12 فائر ٹینڈرز ، ایک اسنارکل اور دو واٹر باؤزرز ریسکیو کے عمل مصروف ہیں اور قریبی ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اس سے قبل عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے دو فائر فائٹرز زخمی بھی ہوئے۔کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ نجی فیکٹری میں لگنے والی یہ تیسرے درجے کی آگ ہے۔...
کراچی (نیوزڈیسک) لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، ایوارڈز تقریب کراچی میں 11 دسمبر 2025 کو منعقد ہوگی۔ پہلی بار 2020 کے بعد ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوگی، ایوارڈز میں 28 کیٹیگریز ہیں، جو ٹی وی، فلم، میوزک، فیشن اور ڈیجیٹل کانٹینٹ پر مبنی ہیں۔ تقریب میں دو قسم کے ایوارڈز ویوورز اور کرٹک چوائس دیے جائیں گے جب کہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔ بہترین اداکارہ: درِّشاں سلیم (عشْقِ مُرْشِد اور خئی)، ہانیہ عامر (کبھی مَیں کبھی تم)، سجل علی (زَرْدِ پَٹوں کا بُن) بہترین اداکار: بلال عباس (عشْقِ مُرْشِد)، دانش تیمور (جان نثار)، فہد مصطفیٰ (کبھی مَیں کبھی تم)، عمران اشرف (نمک حرام)۔ سال کا بہترین ڈراما: کبھی مَیں کبھی...
صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا بلکہ آئی سی سی بی ایس کو اسناد تقویض کرنے والا ادارہ بنانے کی تجویز ہے جو حتمی نہیں ہے۔ آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی بی ایس کے معاملے میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا، اسی لیے اس کا بل چارٹر انسپیکشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ سب کو اعتماد میں لے کر ادارے کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے۔ اجلاس سے آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو...
درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی، جس میں طالبعلم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول...