کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
کراچی:
کراچی ایئرپورٹ سے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب تک پہنچ گیا۔
اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے 25 مسافروں کو آف لوڈ کئے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔ شکایت پر ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شکایت میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لئے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز
پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، تمام سفری دستاویزات کے باوجود پنجاب کے بجائے کراچی ائرپورٹ سے جانے پر ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا۔
اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹر کا کہنا تھا کہ پروٹیکٹر آف امیگرانٹس کی کلئیرنس، فارن سروس ایگریمنٹ کی موجودگی کے باوجود مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، آف لوڈ کئے جانے کی کوئی مہر نہیں لگائی گئی، کوئی رسید بھی جاری نہیں ہوئی، ایف آئی اے کی بلاجوازاور غیر قانونی کارروائی پر تحقیقات کرائی جائیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جو ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے کمشنر تحفظات برائے اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے وفاقی محتسب کو پیش کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مسافروں کو آف لوڈ وفاقی محتسب ایف آئی اے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔