data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

احمد آباد: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز نے احمد آباد میں ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔

میڈیاذرائع کے مطابق مدینہ منورہ سے حیدرآباد جانے والی انڈیگو ایئر لائن کی پرواز کو صبح تقریباً 11:30 بجے احمد آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، جب پرواز میں موجود ایک مسافر نے بم رکھنے کا دعویٰ کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ مسافر کی جانب سے بم کی اطلاع دینے کے بعد جہاز کے عملے نے فوری طور پر حکام کو آگاہ کیا اور طیارے کو متبادل ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا، پرواز میں تقریباً 180 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے، جن کو بحفاظت اتر لیا گیا۔

سیکیورٹی ایجنسیوں نے طیارے اور ایئرپورٹ میں مکمل تلاشی لی، تاہم کوئی مشکوک شے نہیں ملی، بم کی دھمکی دینے والے مسافر کو تحقیقات کے لیے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر ، جے کے ایل ایف لیڈر سمیت 2 کشمیری گرفتار

ذرائع کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقے اشبھر نشاط میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران جے کے ایل ایف کے رہنما شفاعت احمد کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض فورسز کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما سمیت دو کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر کے علاقے اشبھر نشاط میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران جے کے ایل ایف کے رہنما شفاعت احمد کو گرفتار کر لیا۔سی بی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاعت کو 1989ء میں سابق بھارتی وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کے اغوا سے متعلق 35 سال پرانے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ شفاعت احمد کو گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اس مقدمے اور تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کی وجہ سے دیگر مقدمات میں متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ادھر بھارتی پولیس نے ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک کشمیری دکاندار نصیر احمد بابا کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے نصیر کی دکان سے AK-47 اور 40 سے زائد رائونڈ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سبزی میں پائی جانے والی پھلیوں کے صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی پر ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع پر ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانے والی پرواز کو بم سے اُڑانے کی دھمکی؛ ہنگامی لینڈنگ
  • کویت سے بھارت جانیوالی پرواز میں بم کی اطلاع پرہنگامی لینڈنگ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی اہم شخصیت کے کم عمر بیٹے نے الیکٹرک اسکوٹی پر جانے والی دو لڑکیوں کو کچل دیا
  • بھارتی پرواز میں ’بم‘ کی اطلاع، ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافروں میں کھلبلی
  • مقبوضہ کشمیر ، جے کے ایل ایف لیڈر سمیت 2 کشمیری گرفتار
  • مکمل سفری دستاویزات والے کسی مسافر کو باہر جانے سے نہیں روکا جا رہا: محسن نقوی