راولپنڈی – احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے کیس کی سماعت کے دوران نجی بینک کے ملازم خالد احمد کے اکاؤنٹ میں 55 ملین روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے۔
ملزم خالد احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں جج محمد ظفر نے اسے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ خالد احمد اپر کوہستان سے تعلق رکھتا ہے اور داسو برانچ میں نجی بینک میں ملازم ہے۔ اس نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولا ہوا تھا، جس کے ذریعے مبینہ طور پر مشکوک مالی لین دین کی گئی، اور کیس میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کو متعدد بار طلب کیا گیا، لیکن وہ جان بوجھ کر تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا تھا، جس سے تحقیقات میں تاخیر ہو رہی تھی۔ گزشتہ روز ملزم کو حراست میں لیا گیا اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ اسے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا جائے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا

کراچی:

ملیر کینٹ میں مالک کو بھتے کی پرچی اور کال کر کے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا مالک کا ذاتی ڈرائیور نکلا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ملیر کینٹ پولیس نے ٹیکنیکل اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مالک سے بھتہ طلب کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نمبر 516 سال 2025 بجرم دفعہ 384 اور 385 تحت درج کیا تھا، گرفتار ملزم داؤد خان مدعی مقدمہ کا ذاتی ڈرائیور ہے جس نے اپنے ہی مالک کو فون کال اور بھتے کی پرچی کے ذریعے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی مکمل کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل؛ بینک ملازم کے اکاؤنٹ میں 55 ملین کی ٹرانزیکشن کا انکشاف
  • ورلڈ بینک کا بڑا انکشاف: طالبان نے آدھا بجٹ سیکیورٹی کے نام پر اڑا دیا
  • اسلام آباد میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل، شہریوں سے کھربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف
  • گلشن اقبال میں 62 لاکھ روپے کی ڈکیتی، پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار
  • کوئٹہ ،جرم ثابت ہونے پر بینک ملازم کے قاتل کو عمر قید کی سزا
  • پی ایم ای ایکس میں37.364بلین روپے کے سودے
  • ٹی سی ایس ملازم کی جانب سے حساس بینک ڈیٹا کے غلط استعمال کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • مرکنٹائل ایکسچینج میں49.954 بلین روپے کے سودے
  • شہری سے 80 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا اسی کا ڈرائیور نکلا