کوئٹہ ،جرم ثابت ہونے پر بینک ملازم کے قاتل کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر بینک ملازم کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔قتل کے مقدمے میں محفوظ فیصلہ سیشن کورٹ نمبر 10 کے جج شاہد جاوید نے سنایا،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 3 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی، ملزم میر وائس کاسی نے بینک ملازم بلاول کو 28 دسمبر 2023ء کو پٹیل باغ میں فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، واقعے کے بعد پولیس نے ملزم میروائس کو گرفتار کرکے کیس سیریس کرائم انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کیا تھا،مقدمے کی پیروی سینئر قانون دان ممتاز محفوظ ایڈووکٹ نے کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔