WE News:
2025-11-26@14:54:40 GMT

حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے برآمد ہونے والا 10 کلو سونا ضبط

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے برآمد ہونے والا 10 کلو سونا ضبط

بنگلہ دیش میں اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے 9.7 کلوگرام سونا برآمد کیا ہے جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 1.3 ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

قومی محصولات کے مرکزی انٹیلیجنس سیل کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کو کھولنے کے بعد ہوئی۔

ایک سینیئر اہلکار نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے تحت لاکرز کھولے گئے تو ہمیں سابق وزیرِ اعظم کی ملکیت میں تقریباً 9.

7 کلو سونا ملا۔

اس میں سونے کے سکے، اینیٹی اور زیورات شامل تھے۔

مزید پڑھیے: حسینہ واجد کو سزائے موت، بنگلہ دیش میں کہیں جشن، کہیں ہلچل

تفتیش کاروں کے مطابق حسینہ نے اپنے عہدے کے دوران موصول ہونے والے کچھ تحائف کو ریاستی خزانے (توشاخانہ) میں جمع کرانے میں ناکامی کی تھی، جو قانون کے تحت ضروری تھا۔

نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کر رہا ہے اور یہ دیکھ رہا ہے کہ کیا سابق وزیرِ اعظم نے بازیاب شدہ سونا اپنی ٹیکس رپورٹس میں ظاہر کیا تھا یا نہیں۔

بنگلہ دیش میں حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سیاسی ہلچل جاری ہے اور فروری 2026 میں متوقع انتخابات کی مہم کے دوران تشدد کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ’شیخ حسینہ کو نہیں بھارتی بالادستی کو سزائے موت سنائی گئی‘، بالآخر تاریخ کا فیصلہ سامنے آگیا

یاد رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل نے طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج پر ہونے والے پرتشدد کریک ڈاؤن کے سلسلے میں شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں تقریباً 1,400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش حسینہ واجد کا سونا ضبط سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش حسینہ واجد کا سونا ضبط سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد حسینہ واجد بنگلہ دیش

پڑھیں:

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

سابق وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پارلیمان کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ لوگوں نے حکومت کی کارکردگی پر آپ کو ووٹ دیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ 2017 میں ملک کہاں جارہا تھا اور اس کے بعد کہاں چلا گیا۔ میں نے ملک کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائی تھی، اس کے بعد 2018 سے 2022 تک ملک میں کیا ہوتا رہا۔ ہمارے کام کی رفتار جاری رہتی تو آج دنیا میں ہمارا ایک مقام ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔ پنجاب اور وفاق کی حکومتیں دن رات محنت کر رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا نہیں، اس کو لانے والے بھی مجرم ہیں۔ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والے خود ڈاکے مارنے میں سب سے آگے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیشی حکام نے حسینہ واجد کے بینک لاکرز میں موجود 10کلو سونا ضبط کرلیا
  • بنگلا دیش:  شیخ حسینہ واجد کے منجمد لاکرز سے 10 کلو سونا ضبط
  • حسینہ واجد نئی مصیبت میں پھنس گئیں؛ کروڑوں کا سونا پکڑا گیا
  • بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا
  • کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب
  • ریگی موسیقی کے لیجنڈ جمی کلف 81 برس کی عمر میں چل بسے
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل
  • ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی
  • ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر عابد شیر علی کیخلاف کارروائی، نوٹس جاری