مولانا جاوید حیدر زیدی نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان، انکے کردار اور اسلامی تاریخ میں انکی حیثیت پر مدلل اور تحقیقی گفتگو پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ سرکارِ حسینی کشمیری محلہ لکھنؤ میں ایّامِ فاطمیہ کے سلسلے میں تین روزہ مجالس منعقد ہوئیں، جن میں مرکزی خطابت مولانا جاوید حیدر زیدی نے پیش کی۔ مجالس میں شہر بھر سے مومنین کی قابلِ ذکر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مطابق مولانا جاوید حیدر زیدی نے 2 اور 3 جمادی الثانی کی مجالس سے خطاب کیا۔ ان کے خطابات کا مرکزی موضوع آیتِ مودّت رہا، جس کی روشنی میں انہوں نے حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شان، ان کے کردار اور اسلامی تاریخ میں ان کی حیثیت پر مدلل اور تحقیقی گفتگو پیش کی۔ حاضرین نے مولانا جاوید حیدر کی تقریر کو علمی، مؤثر اور حوالے کے اعتبار سے جامع قرار دیا۔

دیگر مجالس میں مولانا قاسم موسوی، مولانا فیصل، مولانا مرزا قیصر اور مولانا وصی الحسن نے بھی خطاب کیا اور ایّامِ فاطمیہ کی مناسبت سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ان مجالس کا سلسلہ تین روز تک جاری رہا اور اختتام پر اجتماعی دعا و تعزیتی کلمات ادا کئے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق ایّامِ فاطمیہ کے موقع پر لکھنؤ کے مختلف علاقوں میں ہر سال اس نوعیت کی مجالس منعقد کی جاتی ہیں جبکہ اس سال مولانا جاوید حیدر زیدی کے خطابات اس پروگرام کا نمایاں اور مرکزی حصہ رہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مولانا جاوید حیدر زیدی

پڑھیں:

خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی

جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپکے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مثالی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی جیکب آباد میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ آپ کے دامن عصمت میں پروان چڑھنے والی عظیم ہستیاں، امام حسن علیہ السلام و امام حسین علیہ السلام اور حضرت زینب سلام اللہ و ام کلثوم سلام اللہ علیہم، پوری انسانیت کے لیے رہبر و رہنماء ہیں۔ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپ کے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کے مؤمنین کا فرض ہے کہ وہ اسوۂ فاطمی پر عمل پیرا ہو کر حق و صداقت کا اسی انداز میں دفاع کریں، جس طرح دخترِ رسولؐ نے حق کی حمایت میں قیام فرمایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جناب صدیقۂ کبریٰ سلام اللہ علیہا کی صداقت، عصمت اور طہارت کی گواہی قرآن کریم اور وارثان قرآن نے دی ہے۔ انہوں نے مؤمنین سے اپیل کی کہ ایام فاطمیہ کے موقع پر مجالس عزاء کا اہتمام کرکے سیدۂ کونین کے پیغام کو گھر گھر پہنچایا جائے، تاکہ ان کی تعلیمات کا نور معاشرے کے ہر فرد تک پہنچے۔ مجلسِ عزاء میں مدرسہ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد کے مولانا حافظ دھنی بخش جعفری، کامران علی کربلائی، امتیاز علی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام اور سیدۂ کائنات سلام اللہ علیہا کی خدمت میں پرسوز خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ بگٹی، ایام فاطمیہ کے سلسلے میں مجلس عزاء و ماتمداری
  • یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س)، کراچی میں مرکزی جلوس کا انعقاد
  • سیکولر شخص کی سوانح حیات (حصہ اول)
  • ضلع جنوبی کے زیر اہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی
  • تھران، حسینیہ امام خمینی میں ایام فاطمیہؑ کی آخری شب کے مراسم
  • خاتون جنت کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلیے اسوۂ حسنہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات
  • مودی سرکار کے دور میں کرپشن کی نئی تاریخ رقم
  • جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کے آخری روز ناظم اجتماع لیاقت بلوچ، ڈاکٹر اسامہ رضی،پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، ممتازحسین سہتو،کاشف سعید شیخ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، جاوید قصوری، سیدذیشان اختر،عنایت اللہ خان، عبدالواسع، عبدالرزاق عباسی ، ضیاال