پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے منگل کے روز ہیڈکوارٹرز بنگلہ دیش ایئر فورس میں چیف آف ائیر اسٹاف ایئر چیف مارشل حسن محمود خان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی خیرسگالی کا اظہار کیا اور دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی روابط کو وسعت دینے کے عزم پر بھی زور دیا گیا۔
ہائی کمشنر عمران حیدر کے ہمراہ بریگیڈیئر محمد عمران یوسف چوہدری (ڈیفنس اتاشی) اور کامران دھانگل (کونسلر سیاسی) بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئر چیف مارشل حسن محمود خان بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش پاکستان ہائی کمشنر عمران حیدر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل حسن محمود خان بنگلہ دیش پاک بنگلہ دیش پاکستان ہائی کمشنر عمران حیدر ہائی کمشنر بنگلہ دیش
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی