طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس
اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT
طلال چوہدری کے بھائی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا، چیف الیکشن کمشنر کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں۔
وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔
طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے حذیفہ رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ وزارت رکھنا چاہتے ہیں، حذیفہ رحمان نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ قانون کا پابند رہتا ہوں۔اگرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میں نے کارنر میٹنگ میں نہیں، میوزیکل نائٹ میں شرکت اور تقریر کی۔
چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ کیس کی دستاویزات حذیفہ رحمان کے سپرد کی جائیں۔حذیفہ رحمان باضابطہ جواب جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسونے کی مقامی اور عالمی مارکیٹوں میں قیمت کتنی ہوگئی؟ عمران خان کی عدم پیروی پر مسترد کی گئی پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم وزارت اطلاعات کے سینئر افسر اشفاق احمد خلیل وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات تعینات، نوٹیفیکیشن جاری ضمنی انتخابات: ن لیگ نے میدان مار لیا، کارکنوں کا جشن، بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ؛ دہشتگردوں کا اصل ہدف کیا تھا، ابتدائی تحقیقات سامنے آ گئیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کامیابی کا نوٹیفکیشن چیف الیکشن کمشنر طلال چوہدری کے
پڑھیں:
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشنر نے سینیٹر اور مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کو جرمانہ کر دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضلعی مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا شہریار کی انتخابی مہم میں شرکت کر کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں رانا ثناء اللّٰہ پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اور رانا شہریار کی جانب سے اگر آج جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے رانا ثنا اور رانا شہریار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈیرہ غازی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
مزید :