الیکشن کمیشن نے این اے 96 فیصل آباد میں لیگی امیدوار بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف کی ورزی کے کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی جس دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ طلال چوہدری ایک ایسے امیدوار کے جلسے میں شریک ہوئے جو اب کامیاب امیدوار بن چکا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آج ہی نوٹس ملا ہے، اس لیے پہلے وکالت نامہ جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج طلال چوہدری کوحاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے مگر اگلی تاریخ پرلازمی خود پیش ہونا ہوگا، ابھی ہم طلال چوہدری کو نااہل نہیں کرتے، اگلی پیشی تک کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی مزید سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: طلال چوہدری

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن