الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ بلال چوہدری کو نااہل نہیں کیا جا رہا، صرف کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مشیر حذیفہ رحمان نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی دوران سماعت کمیشن حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ طلال چوہدری واضح طور پر ضابطہ اخلاق کے مرتکب ہوئے ہیں۔

وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے مجاز نہیں۔ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ وزیر مملکت طلال چوہدری  نے خلاف ورزی کی اور پیش ہونا بھی گوارا نہیں کیا۔

طلال چوہدری کے وکیل نے بتایا کہ موکل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے ڈیرہ غازی خان ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے حذیفہ رحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ وزارت رکھنا چاہتے ہیں، حذیفہ رحمان نے جواب دیا کہ میں ہمیشہ قانون کا پابند رہتا ہوں۔اگرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی توغیرمشروط معافی مانگتا ہوں، میں نے کارنر میٹنگ میں نہیں، میوزیکل نائٹ میں شرکت اور تقریر کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ کیس کی دستاویزات حذیفہ رحمان کے سپرد کی جائیں۔حذیفہ رحمان باضابطہ جواب جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن طلال چوہدری حذیفہ رحمان

پڑھیں:

ضمنی الیکشن، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سوال اٹھا دیا

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری—فائل فوٹو 

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ایسا کیوں کرتی ہے کہ پنجاب میں ووٹ نہیں ڈالے جارہے اور کے پی میں ڈالے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے ایک ہی روز میں ہونے والے انتخاب میں 2 مختلف اصول کیوں ہیں؟

طلال چوہدری نے این اے 96 میں ضمنی انتخاب کے دوران  پولنگ اسٹیشن نمبر 263 گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول میں ووٹ کاسٹ کیا۔

پولیس تشدد کے واقعے پر صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، طلال چوہدری

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی تھی، جہاں کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی اور صحافیوں پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ این اے 96 کے 350 پولنگ اسٹیشنز پر کہیں بائیکاٹ نہیں ہوا، ضمنی الیکشن کے حساب سے ٹرن آؤٹ زائد ہے۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس مجھے بھی ہوا، جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن ووٹ جیسے آئینی حق کے استعمال کو روکنے والوں کا نوٹس کب لے گا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ووٹ مریم نواز کے کام اور شہباز شریف کی کارکردگی کو پڑ رہا ہے، حالیہ الیکشن میں کہیں کوئی بڑا ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 96 فیصل آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • الیکشن کمیشن نے بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا
  • ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بلال چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس؛ الیکشن کمیشن نے طلال چودھری کے بھائی بلال چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا
  • ضمنی الیکشن میں عوام کی دلچسپی کم کیوں؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا
  • ضمنی الیکشن، طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سوال اٹھا دیا
  • الیکشن کمشن: سہیل آفریدی نے وکیل بھیج دیا، پھر طلب، رانا ثنا، طلال سمیت کئی کو بلاوا
  • الیکشن کمیشن نے رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، سہیل آفریدی سمیت کس کس کو طلب کیا ہے؟
  • ضابطۂ اخلاق و الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی، سہیل آفریدی و طلال چوہدری کو نوٹس جاری