City 42:
2025-11-24@07:01:52 GMT

ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے: چیف الیکشن کمشنر  

اشاعت کی تاریخ: 24th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک:اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔

 اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس انتخاب سے نمبر گیم تبدیل نہیں ہونا تھا جس کی وجہ سے عوام کی دلچسپی کم رہی  اس لیے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا۔

پاکستان نےسنوکر ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

  ڈی آر اوز نے کچھ رپورٹس بھیجی ہیں، کچھ شکایات کا کمیشن نے خود نوٹس لیا جب کہ طلال چوہدری کو آج طلب کیا ہے۔

 واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات میں میدان مارلیا ہے۔

 (ن) لیگ نے قومی اسمبلی کی تمام 6  نشستوں پر کامیابی سمیٹی جب کہ صوبائی اسمبلی کی بھی 7 میں سے 6 نشستیں (ن) لیگ کے حصے میں آئیں۔

  پیپلز پارٹی صوبائی اسمبلی کی صرف ایک نشست پر کامیابی حاصل کرسکی ہے۔

پرو ہاکی لیگ کی تیاری، قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم

قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے7 حلقوں پر ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔

این اے 18ہری پور، این اے 129لاہور، این اے 143ساہیوال، این اے 185ڈی جی خان، این اے 96 فیصل آباد، این اے 104 فیصل آباد پر ضمنی انتخاب اتوار کو ہوگا۔

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98، پی پی 115، پی پی 116،پی پی 73 سرگودھا، پی پی 87 میانوالی، پی پی 203 ساہیوال اور پی پی 269 مظفر گڑھ پر بھی اتوار کو ضمنی الیکشن ہوگا۔

واضح رہے کہ آج رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم چلانا قانوناً مُمنوع قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ ہمیشہ کم ہوتا ہے: چیف الیکشن کمشنر
  •  الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
  • الیکشن میں کامیابی حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم
  • پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا پلڑا بھاری—قومی و صوبائی نشستوں پر بڑھتی سبقت نے سیاسی منظر نامہ بدل دیا
  • پنجاب: قومی اسمبلی کے6 ‘صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات آج ہوں گے ‘سیکورٹی انتظامات مکمل
  • قومی اسمبلی 6، صوبائی کے 7 حلقوں میں انتخابی دنگل آج: سخت سکیورٹی انتظامات
  • فیصل آباد، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے میڈیا پر چلنے والی جھوٹی خبر کا نوٹس لیا
  • ضمنی انتخابات: ذرائع ابلاغ کیلئے ضابطۂ اخلاق جاری
  • ضمنی انتخابات کی مہم کا وقت ختم