این اے 96 فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی بار بار خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو 24 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

نوٹس میں طلال چوہدری سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے اور متعلقہ حلقے سے ان کے امیدوار کو نااہل کیوں نہ قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا دھمکی آمیز بیان، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال چوہدری کو بھی طلب کیا ہے۔

انہیں نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان کی انتخابی مہم میں وزیر مملکت طلال چوہدری براہِ راست شریک ہو رہے ہیں، جو ضابطہ اخلاق کی صریح خلاف ورزی ہے، لہٰذا وہ بھی اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان کی جانب سے وفاقی وزیر اویس لغاری اور معاون خصوصی حذیفہ رحمان کو بھی نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان الیکشن کمیشن نے پنجاب انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزی پر طلال چوہدری پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دوسری جانب ڈپٹی مانیٹرنگ آفیسر نے اس حوالے سے رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الیکشن کمیشن اویس لغاری این اے 96 بلال چوہدری حذیفہ رحمان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان ضابطہ اخلاق ضمنی انتخابات طلال چوہدری فیصل آباد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اویس لغاری این اے 96 بلال چوہدری حذیفہ رحمان ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ڈی جی خان ضابطہ اخلاق ضمنی انتخابات طلال چوہدری فیصل ا باد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی طلال چوہدری

پڑھیں:

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ

فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ 

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فیصل آباد نے وفاقی وزیر پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا۔ طلال چوہدری کو دو بار خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ 

ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔

طلال چوہدری کو 11 نومبر اور 16نومبر کو دو بار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس دیا گیا، انہیں فون پر بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق مزید کارروائی کے لیے معاملہ چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا
  • این اے 96 ضمنی انتخاب؛ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی طلال چوہدری کو نوٹس
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چوہدری ذاتی حیثیت میں طلب
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلال چودھری کو50 ہزارروپے جرمانہ
  • الیکشن خلاف ورزی، طلال چودھری پر جرمانہ، اویس لغاری کو نوٹس
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، طلال چوہدری پر جرمانہ
  • الیکشن مہم میں شرکت، وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری
  • ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، ذرائع
  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو طلب کرلیا