سٹی42:  خیبرپختونخوا میں خطرناک ڈرگ  آئس اور غیر قانونی گاڑیوں کا کھربوں روپیہ مالیت کا کاروبار ہو رہا ہے اور خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے میں منشیات اور  غیر قانونی گاڑیوں کے کھربوں روپے کے دھندے کو مکمل نظر انداز کر کے اڈیالہ جیل والی سڑک پر روزانہ تماشا لگانے میں مصروف ہے۔

خیبر پختنوخوا کی وادیٔ تیرہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کی سپلائی کا خفیہ نیٹ ورک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات

چار سے ساڑھے چار لاکھ غیر قانونی گاڑیاں یہاں جمع کی گئی ہیں اور بہت بڑے پیمانے پر منشات کا کاروبار ہو رہا ہے۔ یہ کام قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

غیر قانونی گاڑیوں کا استعمال دہشت گرد گروہوں کی فنڈنگ سے جڑا پایا گیا ہے۔ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث افراد بھی دہشتگردوں کے سرپرست ہیں۔

قبائلی پٹی میں اسمگلنگ کے مراکز، پرامن اور متاثرہ علاقوں میں واضح فرق ہے۔

قیمتی گاڑیوں سمگلنگ اور منشیات  کی سمگلنگ کے کارٹیل  پاکستان کی معیشت کو سکھربوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

لاہور میں 256ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق 285 زخمی 

حیرت کی بات یہ ہے کہ خیبر پختونخوا کی گزشتہ حکومت ان غیر قانونی دھندوں کو روکنے کے لئے کوئی کارروائی نہیں کرتی تھی اور اب سہیل آفریدی بھی وزیراعلیٰ بننے کے بعد سے اس غیر قانونی سمگلنگ اور خریدو فروخت کے کاروبار سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔ سہیل آفریدی صوبے میں قانون کی عملداری قائم کرنے کی بجائے روزانہ پنجاب آ جاتے ہیں اور اڈیالہ جیل والی سڑک پر آ کر وہاں قانون کی عملداری کو چیلنج کرتے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو برا بھلا کہتے ہیں، میڈیا کیمروں کے سامنے پنجاب کی وزیراعلیٰ کو دھمکیاں دے کر واپس چلے جاتے ہیں۔ 

بادامی باغ ؛ پلاٹ کے تنازع پر 2 افراد قتل

تیراہ میں خطرناک ڈرگ آئس اور  افغانستان سے سمگل کر کے لائی جا رہی قیمتی گاڑیوں کے دھندے کے بارے میں سوشل میڈیا  ہوش ربا انکشافات ہوئے ہیں اور یہ  سکینڈل سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ لیکن  خیبر پختونخوا کی حکومت اس صورتحال پر خاموش ہے۔ 

Waseem Azmet.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن