ایرانی تیل امریکا کے نشانے پر: درجنوں کمپنیوں اور افراد پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
امریکا نے ایران کی تیل فروخت کے نیٹ ورکس کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں افراد، کمپنیوں، جہازوں اور طیاروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ دوبارہ تعمیر کریں گے، ایرانی صدر کا اعلان
محکمہ خارجہ نے 17 اور وزارت خزانہ نے 41 نئے نام بلیک لسٹ کیے جن پر الزام ہے کہ وہ ایران کی غیر قانونی تیل ترسیل میں مدد دیتے ہیں۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ایران کی تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گرد گروہوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال اپنی ’زیادہ سے زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی دوبارہ نافذ کی جس کا مقصد ایران کو نئی جوہری ڈیل پر مذاکرات کے لیے مجبور کرنا ہے۔
مزید پڑھیے: ایران کی جوہری مذاکرات میں واپسی امریکا کے دوبارہ حملہ نہ کرنے سے مشروط
پالیسی کے تحت امریکا مسلسل ایران کے غیر قانونی تیل بیوپار کو ہدف بنا رہا ہے۔ تازہ پابندیوں میں ایران کے ’شیڈو فلیٹ‘ کے 6 مزید تیل بردار جہاز اور ماہان ایئر بھی شامل ہیں جو القدس فورس سے قریبی تعلق رکھتی ہے۔
پابندیوں کے نتیجے میں ان تمام اداروں اور افراد کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور امریکی کمپنیوں و شہریوں کو ان کے ساتھ کاروبار کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کی نئی پابندیاں ایران کو کتنا متاثر کر سکتی ہیں؟
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی آمدنی محدود کرنا اس کی جوہری صلاحیتوں اور دہشتگرد گروہوں کی مالی معاونت پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ایران ایرانی تیل پر پابندی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ایران ایرانی تیل پر پابندی ایران کی کے لیے
پڑھیں:
سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے گول میز مذاکرہ
سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے گول میز مذاکرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزلاہور نے ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے ایک گول میز مذاکرہ منعقد کیا۔ ایک خود مختار تھنک ٹینک کی حیثیت سے کیس لاہور ایسے علمی مباحث کا انعقاد کرتا رہتا ہے جن میں بین الاقوامی تعلقات کے وسیع تر تناظر سے دلچسپی رکھنے والے محققین اور پالیسی ماہرین شریک ہوتے ہیں۔ اس نشست میں ممتاز اہلِ علم اور متعلقہ شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ افتتاحی کلمات محترمہ ماہیرا منیر، ریسرچ اسسٹنٹ سی اے ایس ایس لاہور، نے پیش کئے۔
مقرر جناب سمیر علی خان، جو جوہری اور تزویراتی امور کے معروف ماہر ہیں، نے ایران کے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں کا جامع تجزیہ پیش کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ عدمِ پھیلا کا معاہدہ بنیادی طور پر پانچ بڑی طاقتوں تک جوہری اسلحہ محدود رکھنے اور اس کی افقی توسیع کو روکنے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدہ پامال نہیں کیا بلکہ اس نے اس کے اندر موجود دراڑیں اور خامیاں کھول کر سامنے رکھ دی ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران کی جوہری تنصیبات پر طویل المدتی حملوں کے اثرات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس امر پر زور دیا کہ عالمی سطح پر یکساں اصولوں اور این پی ٹی میں سنجیدہ اصلاحات کے بغیر عدمِ استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔
اختتامی کلمات میں صدر کیس لاہور ایئر مارشل عاصم سلیمان ریٹائرڈ نے بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی کے ماحول میں عدمِ پھیلا کے نظام کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں جے-سی-پی-او اے کی مدت پوری ہونا ایک نہایت اہم موڑ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری عدمِ پھیلا کا ڈھانچہ ایک اجتماعی عالمی اثاثہ ہے۔ این پی ٹی کی بقا اسی وقت ممکن ہے جب اسے غیر جانب دارانہ طور پر نافذ کیا جائے، اس کی پاسداری ہر جگہ یقینی ہو اور ریاستیں حقیقی سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں۔نشست کا اختتام سوال و جواب کے ایک بھرپور سلسلے پر ہوا جس نے واضح کیا کہ عالمی عدمِ پھیلا کا نظام بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے کس قدر بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ شرکا نے اس فکری اور بامقصد مذاکرے کے انعقاد پر سی اے ایس ایس لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری وزیراعلیٰ پنجاب کی اسکلز ڈیولپمنٹ ٹاسک فورس کے چیئرمین عدنان افضل چٹھہ کی سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں معاشی ترقی، روزگار کی فراہمی اور آمدن میں اضافہ صنعتی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، وزیراعظم بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ عوامی راستوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا: چوہدری شفقت محمودCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم