امریکا نے انتہا پسند آر ایس ایس اور بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں پر تنقیدی رپورٹ جاری کردی ہے۔

امریکا کی مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ نے بھارت میں مذہبی تعصب کا پول کھول دیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں بھارت کو مذہبی تعصب اور سنگین مذہبی خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) کی رپورٹ کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین چیلنجز کا شکار ہے۔ 

2014 سے مودی اور بی جے پی نے ہندوتوا نظریہ کے مطابق اقلیتوں پر امتیازی پالیسیاں نافذ کیں، آر ایس ایس کا سیاسی ونگ بی جے پی، ہندو قوم پرستی کو فروغ دیتا ہے۔ 

آر ایس ایس اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کیخلاف پرتشدد کارروائیوں میں کئی دہائیوں سے ملوث ہے جبکہ 2024 میں مودی نے بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کا افتتاح کیا جس نے متنازعہ صورتحال کو جنم دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مودی، امیت شاہ سمیت کئی ہائی پروفائل بی جے پی لیڈرز آر ایس ایس کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ بی جے پی کی امتیازی پالیسیوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، رام مندر کی تعمیر اور یکساں سول کوڈ شامل ہیں۔ 

مزید برآں فنانشل، انسداد دہشتگردی اور امیگریشن قوانین وغیرہ کا استعمال مذہبی اقلیتوں کیخلاف کیا جاتا ہے۔ سفاک مودی کے نام نہاد سیکولر بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم و بربریت اور منظم استحصال جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: 1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر مظالم کی داستان دوبارہ منظر عام پر بی جے پی ایس ایس

پڑھیں:

پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکالنے لگے تھے، مگر میں نے مداخلت کرکے جنگ رکوا دی۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن کیلئے تاریخی کام کر رہے ہیں، میں نے 8 جنگیں رکوائیں، میں تنازعات کو حل کرنے میں ماہر ہوں، پاکستان اور بھارت سے کہا آپ جنگ کریں گے تو میں 350 فیصد ٹیرف لگاؤں گا، ٹیرف لگانے کا کہا تو پاکستان بھارت رک گئے۔ ٹرمپ کا پاک بھارت تنازع سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے کہا ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک دوسرے پر ایٹمی حملے کریں، میں نے کہا آپ جنگ کریں گے تو تجارت نہیں ہوگی، نہیں چاہتا کہ ایٹمی دھماکوں کے بادل لاس اینجلس تک پہنچیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ رکوانے پر کال کرکے میرا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپ نے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے بھی کال کرکے کہا کہ میں تیار ہوں، میں نے کہا کس بات پر تیار ہو تو مودی نے کہا کہ جنگ روکنے پر تیار ہوں، مودی نے کہا کہ میں پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کروں گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کر دیں گے، سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بے قابو ہو جانے والی تھی، مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، ہم اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، مودی سرکار ایک بار پر عالمی سطح پر رسوا
  • بی جے پی بھارت کو ہندو ریاست بنانے کی کوشش کررہی ہے: امریکی کمیشن
  • بی جے پی بھارت کو ایک واضح ہندو ریاست بنانےکی کوشش کر رہی ہے: امریکی کمیشن کی رپورٹ
  • امریکا؛ بھارتی حکومت کا بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب
  • امریکا میں گورنر کا شرعی عدالتوں کی تحقیقات کا حکم، مسلمانوں میں شدید غم و غصہ
  • پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا شیڈول جاری
  • آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست، امریکی کانگرس نے رپورٹ جاری کردی
  • امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری