پشاور،خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور میں کے ایم یو ہسپتال کے تعاون سے عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ذیابیطس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی و قومی مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کے ایم یو ذیابیطس سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جسے شرکاء نے ذیابیطس سے بچاؤ، آگاہی اور تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے پھیلاؤ کے لحاظ سے چین اور بھارت کے بعد صفِ اول میں شمار ہونے لگا ہے۔ انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بالغ آبادی (۰۲-۹۷ سال) میں مریضوں کی تعداد تقریباً 34.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ذیابیطس ذیابیطس کے نے ذیابیطس کے ایم یو کے مطابق کہا کہ
پڑھیں:
کراچی: سمندر میں ڈوب کر میڈیکل کے 3 طالبعلم جاں بحق، 3 کو بچا لیا گیا
ویب ڈیسک: کراچی منوڑہ ہمالیہ کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر تین طالبعلم جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو بچالیا گیا۔
کراچی میں منوڑہ ہمالیہ ساحل پر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طلبہ کی پکنگ سانحہ میں تبدیل ہو گئی، 6 طلبا سمندر میں ڈوب گئے، تین کو بچا لیا گیا، مستقبل کے 15 ڈاکٹروں کا ایک گروپ پکنک کے لئے منوڑہ کے ساحل گیا تھا، جہاں تند وتیز لہریں 6 طلبا کو بہا کر لے گئیں، ساحل پر موجود ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین طلبا کی لاشیں نکال لیں۔
کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
جاں بحق ہونے والوں میں احمد کاشف، اشارب منیر اور اشہد شامل ہے جو میڈیکل کے فائنل ایئر کے طالب علم تھے، لاشیں جب گھر پہنچیں تو جوان میتیں دیکھ کر گھر اور محلے میں کہرام مچ گیا۔
ترجمان یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی پکنک ہاکس بے ساحل پر تھی، جس میں 150 طالبعلم شامل تھے، جبکہ حادثے کا شکار ہونے والے طلبہ (15 کے گروپ میں) ذاتی حیثیت میں منوڑہ تفریح کے لئے گئے تھے، مذکورہ 15 طلبا کی پکنک کے بارے میں کالج انتظامیہ یا پرنسپل ڈاؤ میڈیکل کو مطلع نہیں کیا تھا، ہاکس بے پر پکنک منانے والے طلبہ بخیریت واپس کالج پہنچ گئے جبکہ منوڑہ پر یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
اسلام آباد دھماکے پر عالمی برادری کاپاکستان سے یکجہتی کا اظہار
پرنسپل ڈاؤ یونیورسٹی کا کہنا ہے ایک طالب علم لہر میں پھنس گیا باقی طلبا نے بچانے کی کوشش کی تھی۔