چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں ورلڈ ذیابیطس ڈے پر تقریب اور واک میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعہ کے روز کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد میں عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر جڑواں شہروں کے پہلے سرکاری نیورولوجی اور اسٹروک سینٹر سمیت پیڈیاٹرک ڈرماٹولوجی اور ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر جڑواں شہروں کے پہلے سرکاری نیورولوجی اور اسٹروک سینٹر سمیت پیڈیاٹرک ڈرماٹولوجی اور ٹیلی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کیا۔

تقریب میں کیپیٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم تاج، ہیڈ آف اینڈوکرائنولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر سرور ملک، ڈاکٹر ایمان ملک، ڈاکٹر فرحان، ڈاکٹر سرفراز، ڈاکٹر فاطمہ بلال، ڈاکٹر حنان اور ڈاکٹر ماریہ شفیع سمیت کیپیٹل ہسپتال کے تمام ماہرین طب نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مریض ہمیشہ علاج میں اولین ترجیح ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں معیاری طبی سہولیات، بروقت تشخیص اور جدید آلات تک عوام کی رسائی نہایت ضروری ہے تاکہ پیچیدہ بیماریوں کا موثر علاج یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر انہوں نے صحت عامہ کے فروغ، بیماریوں سے بچا کیلئے آگاہی مہمات اور خصوصی طور پر ذیابیطس، اسٹروک اور دیگر دائمی امراض کیلئے ہسپتال کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کیپیٹل ہسپتال کی پوری ٹیم کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور مریضوں کی نگہداشت کے اعلی معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف کمیونٹی کی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ سرکاری طبی اداروں پر عوام کا اعتماد بھی بڑھاتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نعیم تاج نے کہا کہ کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد کمیونٹی کو معیاری اور ہمدردانہ طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نہ صرف انتہائی پرعزم ہے بلکہ ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل جدت، علمی تحقیق اور خصوصی سروسز کے ذریعے اسلام آباد میں اعلی اور معیاری مرکزِ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مریضوں کے جدید علاج میں کثیر الجہتی طریقہ کار اور ٹیلی میڈیسن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کیپیٹل ہسپتال کی مستقبل کی کاوشوں کیلئے بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم تاج سمیت تمام طبی اور پیرا میڈیکل عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں، چیئرمین سی ڈی اے نے عالمی یوم ذیابیطس کے موقع پر آگاہی واک میں شرکت کی۔ اسی طرح آگاہی واک می شامل ڈاکٹرز میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے صدرِ مملکت نے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کر لیے بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے کیپیٹل ہسپتال

پڑھیں:

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ نے نیا اعزاز حاصل کیا ہے جس میں پہلی دفعہ دماغ کی شریان کا جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ایل آر ایچ کے مختلف یونٹس نے مل کر ٹیم ورک کے ذریعے اس مشن میں اہم کردار ادا کیا۔

 دماغ کی شریان کے کامیاب آپریشن پاکستانی نژاد ڈاکٹر عقیل پاپانی اور ایل آر ایچ نیورو سرجری کی ٹیم نے سرانجام دیے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ امریکا سے آئے ڈاکٹر عقیل پاپانی نے ایک کروڑ سے زیادہ کا خرچہ خود برداشت کیا تمام آپریشن بالکل مفت کیے گئے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایل آر ایچ کے ڈین پروفیسر صاحبزادہ محمود نور اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے مشن کی کامیابی کے لئے بھرپور انتظامی سپورٹ دی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے
  • پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا
  • لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا نیا ریکارڈ، جدید کیمروں اور مشین سے 15 کامیاب آپریشنز
  • سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، ہو سکتا انہیں منا لوں: یوسف رضا
  • پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ذیابیطیس کے مریضوں میں اضافہ
  • اسلام آباد میں برطانوی شاہ چارلس کی سالگرہ تقریب، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرکت
  • اسلام آباد خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، استحکام پاکستان آرگنائزیشن
  • عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا