اسلام آباد(صغیر چوہدری )27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے تینوں ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز حلف برداری تقریب میں شریک نا ہوئے۔ سپریم کورٹ کے کسی جج نے بھی تقریب میں شرکت نا کی
وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنی عدالت کے تین ججز جسٹس حسن اظہر رضوی ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، لا افسران، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت نے آئینی عدالت کے ججز کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کی

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی آئینی عدالت کے عدالت کے تین ججز حلف برداری

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری

اسلام آباد:

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔

وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔

جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔

وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری، 3 ججز نے حلف اٹھا لیا
  • آئینی عدالت: ججوں کی تعداد 13 کرنے کے اقدامات زیر غور
  • جسٹس امین الدین خان نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین نے حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
  • آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر