2025-07-25@23:31:04 GMT
تلاش کی گنتی: 243

«لاپتہ شہری»:

    بھارت میں شوہر اور بیٹے کی موت کے بعد سسرال والوں نے بیوہ کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ مجھے خریدنے والے شخص نے شادی کے نام پر دو سال تک جسمانی اور ذہنی استحصال کیا اور پھر مجھے بے سہارا چھوڑ دیا۔ خاتون کے مطابق دو سال قبل بہنوئی، ساس، سسر اور بہنوئی، نند نے مل کر گجرات کے شخص کو بیچنے کی سازش رچائی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ 80 ہزار روپے میرے سامنے بہنوئی اور بھابھی کو دیے گئے اس کے بعد اس شخص نے جنسی استحصال کیا، بچے کی پیدائش کے بعد وہ گاؤں میں چھوڑ کر چلا گیا۔ پولیس...
    گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی...
     بابوسر ٹاپ سے بہنے والے 15 سیاح تاحال لاپتہ جبکہ شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ، گلگت بلتستان کیلئے سفری ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق ایک انٹرویو میں کہا کہ بارش اور سیلاب سے گلگت میں 5 اموات ہوئیں ، شاہراہ قراقرم 2 مقامات سے بند ہے ، جس کی وجہ ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں ،عوام حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔دوسری جانب وزیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال سنگین ہے اور کلاؤڈ برسٹنگ کے واقعات پیش آ رہے ہیں، بابو سر میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کر...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے) اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔
    گلگت بلتستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بابوسر ٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلوں میں بہہ جانے والے 10 سے 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، جی بی حکومت کی اپیل گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بارش اور سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے۔ ناران، کاغان مکمل بند ہیں، جبکہ شاہراہِ ریشم صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہے۔ عوام اور سیاحوں سے اپیل ہے کہ...
    اسلام آباد‘  فیروز والہ، پشاور، میر پور، لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ بیورو رپوٹ+ نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی+ نامہ نگاران + نیوز رپورٹر) ملک میں حالیہ مون سون بارشوں  کا سلسلہ جاری ہے۔  لڑکے سمیت  مزید 6  افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 227  ہوگئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد اور 3 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں 804  سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔ طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کے پوش علاقہ ڈی ایچ اے کے برساتی نالے میں بہنے والی کار کا بمپر مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق 64 سالہ ریٹائرڈ کرنل اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں گھر سے نکلے اور اس دوران جب انہوں نے برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تو سڑک پر پانی کا ریلہ گاڑی کو بہا کر لے گیا، بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دونوں بات بیٹی بھی گاڑی کے ساتھ ہی پانی میں بہہ گئے، نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے افراد گاڑی سے مدد کے لیے لوگوں کو پکارتے رہے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو...
    شاہراہ قراقرم اور شاہراہ ناران بابوسر ٹریفک کے لیے بند ہے۔  ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ مسافر اور سیاح سفر سے گریز کریں، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، پاک فوج بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا کہ بابوسر میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال ہے۔بابوسر ٹاپ کے گرد 7 سے 8 کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔واضح رہے کہ شاہراہ تھک بابوسر میں سیلابی ریلوں میں سیاحوں کی آٹھ گاڑیاں بہہ گئیں، ریسکیو آپریشن میں 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں اور 4 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔سیلاب...
    کراچی: شمس پیر یونس آباد سے مچھلی کے شکار کے لیے روانہ ہونے والی ایک چھوٹی ماہی گیر لانچ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لانچ 10 اور 11 جولائی کی درمیانی شب کھلے سمندر کی جانب روانہ ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اس سے ہر قسم کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ لانچ میں ناخدا حسین، خلاصی یاسر، بابر علی، نصیر اور رزاق محمد سوار تھے۔  اطلاعات کے مطابق یہ لانچ پٹی کریک کے مقام پر کیٹی بندر کی جانب جا رہی تھی، تاہم اس کے بعد سے لانچ کا سراغ نہیں مل سکا۔ فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کراچی ویسٹ کی جانب سے کھلے سمندر میں موجود دیگر ماہی گیر لانچوں سے ریڈیو سیٹلائٹ کے...
    YEMEN: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحر احمر میں کیے گئے ایک اور مہلک حملے میں لائبیریا کے پرچم بردار کارگو جہاز ایٹرنٹی سی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے اور 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یورپی یونین کی بحری فورس کے مطابق 6 عملے کے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ پائلٹ کشتی اور میزائلوں کے ذریعے کیا گیا، جس کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی ہے۔ 20250708-UKMTO_WARNING_INCIDENT_027-25-UPDATE 003https://t.co/yo0ifPJbtT#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/7VTJBPT8Tt — UKMTO Ops Centre (@UK_MTO) July 9, 2025 گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے باعث اموات جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرست مزید طویل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف کیر کاؤنٹی میں 161 افراد لاپتہ ہیں،اس فہرست میں مزید افراد شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی رپورٹنگ پر مبنی ہیں۔کیر کاؤنٹی جو وسطی ٹیکساس کے فلیش فلڈ ایلی کے نام سے مشہور علاقے میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں94 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا...
    آسٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 41 لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے حکام نے ریاست میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے. جمعہ کے روز آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں کیئر کاﺅنٹی میں ہوئیں جن کی تعداد 75 بتائی جاتی ہے کاﺅنٹی میں لڑکیوں کا مسٹک نامی سمر کیمپ متاثر ہوا جس میں طالبات اور عملے کے افراد سمیت 27 ہلاک ہوئے تاہم سیلاب کے وقت علاقے میں اور لوگ کیمپنگ کر رہے تھے اس حوالے سے اب تک کچھ سامنے نہیں آیا.(جاری ہے) کیمپ انتظامیہ کی جانب...
    ٹیکساس(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا سی این این کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 81 تک جا پہنچی ہے، جن میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں مہینوں کی بارش کا پانی برسا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بعض علاقوں میں 6 سے 8...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے مرکزی علاقے میں اچانک آنے والے شدید سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں کم از کم 15 بچے بھی شامل ہیں، متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں جس میں ایک بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے جبکہ امدادی ٹیمیں مقامی شہریوں، سیاحوں اور کیمپنگ کرنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح آنے والے طوفان میں تقریباً 15 انچ بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے 137 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع گواڈالوپ دریا کے اطراف کا علاقہ زیر آب آگیا، 850 سے زائد افراد...
    آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جاگری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک) چلہانہ کے مقام پر وادی نیلم میں سیاحوں کی کار دریا میں جاگری، افسوسناک حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچہ لاپتہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ بچہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ ڈی سی نیلم کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، دشوار گزار راستے، کھائی کے باعث لاشیں نکالنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وادی نیلم میں جیپ حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ایس ایس پی وادی نیلم خواجہ صدیق...
    ویب ڈیسک : وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔  ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآباد آزادکشمیر سے ہے۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق
    وادی نیلم میں گاڑی دریا میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں گرنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہے،ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق دریائے نیلم میں چلہانہ کےمقام پر گاڑی گہری کھائی میں جاگری،حادثے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے، چھ افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے،کار میں 5خواتین اور بچے سمیت 7 افراد سوار تھے۔ ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے حادثے میں ایک بچہ لاپتہ ہے،جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفرآد آزادکشمیر سے ہے۔ Post Views: 2
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں کئی روز سے ہونے والی بارشوں کے دوران بادل پھٹنے، سیلاب آنے اور زمین کے تودے کھسکنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 63 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں۔ ادھر حکام نے آئندہ سات جولائی تک ریاست کے تمام اضلاع میں زبردست بارش کا الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے ساتھ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام بھی جاری ہیں اور سیلاب کے سبب منڈی ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ بتایا کہ...
    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے...
    انقرہ(اوصاف نیوز) مصری حکام کا کہنا ہے کہ خلیج سویز میں ایک بجر ی جہازڈوبنے سے 4افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ بجر ایڈم میرین 12 منگل کی رات ڈوب گیا، وزارت صحت نے الٹنے کی وجہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں. مصر ی وزارت صحت حکام نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ مرنے والے چار افراد کو بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع مصر کے ہرغدا ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ چار زخمیوں کو ہوائی جہاز سے لے جایا گیا اور 18 دیگر کو ایمبولینس کے ذریعے دوسرے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا مصر کی وزارت پیٹرولیم نے فیس بک پر کہا کہ اسے آف شور شکیر آئل کمپنی (اوسوکو) سے ایک رپورٹ...
    پشاور سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی سیاحت کیلیے جانے والی لاپتہ فیملی کا تین روز کے بعد سراغ مل گیا اور تمام لوگ بالکل محفوظ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی اپنی سفید رنگ کی گاڑی LEH-2847 میں فیملی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بائی روڈ 29 جون کو گلگت بلتستان پہنچے جس کے بعد وہ اسکردو گئے۔ اسکردو تک اُن کا رابطہ اپنے پیاروں سے تھا تاہم اُس کے بعد سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا جس کے بعد فیملی سے متعلقہ افراد پریشان ہوگئے تھے۔ اس فیملی کو گلگت بلتستان کے بعد کاغان، ناران سے ہوتے ہوئے پنڈی جانا تھا اور اس گاڑی میں ماں باپ، بیٹا ، بہو...
    گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے پشاور کے سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا ہے۔ترجمان گلگت بلتستان (جی بی) حکومت کے مطابق سیاحوں کی گاڑی بابو سرٹاپ کے قریب راستے میں خراب ہوگئی تھی۔ترجمان کے مطابق سیاحوں سے گزشتہ 2 دن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، جی بی پولیس اور ریسکیو حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے سیاحوں کو تلاش کیا ہے۔اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی گاڑی اسکردو سے واپسی پر دیامر میں داخل ہوئی، سی سی ٹی وی میں اتوارکو شام 5 بجے گاڑی ایک پیٹرول پمپ پر دیکھی گئی۔حکام کے مطابق گاڑی میں والدین، بیٹا اور بہو سوار ہیں، ان سے متعلق دریائے سندھ میں بھی سرچ آپریشن...
    ویب ڈیسک: سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی گزشتہ روز سے لاپتہ ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار ہیں جبکہ پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سکردو سے گلگت جانے وال سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار چار افراد سے گزشتہ صبح سے رابطہ منقطع ہے۔  لاپتہ افراد میں عثمان، نوراحمد، عثمان اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  ذرائع کے مطابق گاڑی سے آخری رابطہ اتوار کے روز دن 11 بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے...
    زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)زیارت کے علاقے کلی زژگی میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، دو کو زندہ بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ڈوبنے والی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تیسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔ قبل ازیں بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع ژوب میں سلیازہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں دو گاڑیاں بہہ گئیں۔  ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، جبکہ مقامی لوگوں نے ایک خاتون کو زندہ نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا ۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو بچے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔  ژوب : سلیازہ کے نزدیک ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے، جس کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی ، تفریحی مقام سلیازہ ندی میں سیلابی ریلے کے باعث کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔  مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا...
    ’جیو نیوز‘ گریب دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحقملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئیں، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ...
    کراچی کے علاقے سعود آباد سے لاپتہ ہونے والے رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے عبدالباسط کو گوادر سے بحفاظت بازیاب کر لیا گیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا کراچی سے بذریعہ بس گوادر پہنچا۔ والد کے مطابق بیٹے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث وہ سخت پریشان تھے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے بیٹے کو کیوں تلاش کر رہی ہے؟ مدرسہ جامعہ حنیفیہ کے مہتمم یامین منصوری کے مطابق عبدالباسط انتظامیہ کو اطلاع دیے بغیر مدرسے سے نکلا، اور بعد ازاں اس کے دوستوں کے ذریعے پتا چلا۔ عبدالباسط ساتویں جماعت کا طالبعلم ہے جبکہ اس کا بڑا بھائی عبدالوہاب بھی اسی مدرسے میں...
    بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا جہاں سے وہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچ سکا، اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالباسط مدرسے میں ہی مقیم تھا اور آج شام 5 بجے منگھوپیر میں واقع اپنے گھر کے لیے نکلا تھا۔ اہل خانہ اور رشتے...
    دائیں تصویر میں مولانا ہدایت الرحمٰن بائیں تصویر میں ان کا کراچی میں لاپتہ ہونے والا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کا بیٹا کراچی میں لاپتہ ہو گیا۔اس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمٰن نے بتایا کہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالباسط کراچی کے علاقے ملیر میں زیر تعلیم ہے، شام 5 بجے مدرسے سے نکلا تھا، لیکن ابھی تک گھر واپس نہیں پہنچا، بیٹے کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی سوشل میڈیا پوسٹ دیکھ کر رابطہ کیا، کراچی میں ان کے رشتے داروں سے بھی فون پر بات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے مولانا ہدایت الرحمٰن...
    کراچی: بلوچستان کے رکنِ صوبائی اسمبلی مفتی ہدایت الرحمان کا کمسن بیٹا عبدالباسط کراچی سے لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ کے مطابق عبدالباسط ملیر کے علاقے سعود آباد میں واقع جامعہ مجید انفیہ نامی مدرسے میں زیر تعلیم تھا اور وہیں قیام پذیر بھی تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عبدالباسط آج شام پانچ بجے مدرسے سے اپنے ماموں کے گھر منگھوپیر جانے کے لیے نکلا تھا تاہم وہ تاحال واپس نہیں پہنچا۔ رشتے داروں کے مطابق انہیں شک ہے کہ بچہ ممکنہ طور پر راستہ بھٹک گیا ہے، اسی لیے ابتدائی طور پر اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے اور فی الحال پولیس میں باقاعدہ گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی۔ ایس ایس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جون ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی اورمتاثرہ فیملی کو 50لاکھ کا چیک دینے کیلئے 15جولائی تک مہلت دیدی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اگر متاثرہ فیملی کو چیک نہ دیا گیا تو وفاقی حکومت کے فنڈ منجمد کردوں گا.(جاری ہے) اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عبداللہ عمر بازیابی کیس میں چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی اور متاثرہ فیملی کو 50لاکھ نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب وکیل خالد محمود عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں لاپتہ شہری عبد اللہ عمر کی بازیابی  کے لیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی درخواست پر چیئرمین لاپتا افراد بازیابی کمیشن کی عدم تعیناتی و متاثرہ فیملی کو 50 لاکھ کا چیک نہ دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری کی بازیابی و توہین عدالت کیس کی سماعت کی، وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ و اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور  درخواست گزار کی جانب سے وکیل خالد محمود عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو نئے چیئرمین لاپتہ افراد بازیابی کمیشن کی تعیناتی کے لیے 15 جولائی تک مہلت دی، عدالت عالیہ نے متاثرہ فیملی کو پچاس لاکھ کا...
    سوات: کالام میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق، 3 افراد لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز سوات کی وادی کالام کے سیاحتی مقام شاہی باغ میں کشتی الٹنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ بچے سمیت 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے افراد شاہی باغ میں کشتی رانی کررہے تھے کہ انجن بند ہونے سے کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق کشتی میں سوار 7 افراد میں سے دو خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک بچہ اور دو دیگر افراد لاپتہ ہیں۔ مقامی افراد نے ایک بچے اور کشتی کے ملاح کو زندہ نکال لیا ہے۔ ریسکیو حکام کے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 7 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 7 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ممبر قومی اسمبلی...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، المناک حادثے میں 9 سیاح جاں بحق ہوگئے، جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے اور 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق سوات کالام کے علاقے شاہی باغ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاحوں کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں 9 سیاح جان کی بازی ہار گئے۔  جاں بحق ہونے والے 4 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ 3 لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش  مقامی لوگوں نے 3 سیاحوں کو زندہ بچالیا، جن کو...
     ویب ڈیسک:گلگت میں ایک اور افسوسناک واقعے میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ  مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے مشرقی حصے میں تباہ کن بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 49 تک جا پہنچی، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ مشرقی کیپ (Eastern Cape) صوبہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔صوبے کے وزیر اعلیٰ آسکر مابویانے نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ ہلاکتوں کا یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، کیونکہ امدادی ادارے تاحال لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ وقت کے ساتھ اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ملبے سے مزید لاشیں نکالی جا رہی ہیں۔سیلاب کے باعث منگل کے روز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جون 2025ء) بحیرہ احمر میں جیبوتی کے قریب انسانی سمگلروں کی جانب سے تارکین وطن کو سمندر میں پھینکنے کے واقعے میں آٹھ ہلاکتوں کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 22 لاپتہ ہیں۔یہ واقعہ 5 جون کو یمن جانے والی تارکین وطن کی کشتی کے ساتھ پیش آیا جس پر 150 افراد سوار تھے۔ بچ جانے والے متاثرین نے بتایا ہے کہ بیچ سمندر میں سمگلروں نے انہیں حکم دیا کہ وہ کشتی سے اتر جائیں اور تیر کر ساحل تک پہنچیں۔ Tweet URL اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) کے ریجنل ڈائریکٹر سیلسٹائن فرانز نے کہا ہے کہ ادارہ متاثرین کو مدد پہنچانے اور مہاجرت کے اس خطرناک...
    منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال سے لاپتہ ہونے والی 8 سالہ بچی کی لاش کھیت سے مل گئی۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی عیدالاضحی ملنے کےلیے رشتے دار کے گھر آئی ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق بچی کے سر پر ڈنڈے مارنے کے نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں، رپورٹ ملنے پر ہی معلوم ہوگا۔
    راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے سے لاپتہ ہونے والی سوا سالہ بچی کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال میں بدھ کی شام بچی اپنی بڑی جڑواں بہنوں کے ساتھ گھر کے باہر کھیلتی ہوئی لاپتہ ہوگئی تھی۔ والدین نے اپنے طور پر تلاش کرنے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد بدھ کی شام اغوا کا مقدمہ تھانہ رتہ امرال میں درج کیا گیا تاہم جمعرات کی شام لاپتہ سوا سالہ بچی کی نعش نالے سے برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور علاقے میں نقب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے بچی کے پاس اسکے دس سالہ کزن کو پایا۔...
    تہران میں ہندوستانی سفارت خانے نے 28 مئی کو ایک بیان جاری کیا تھا جب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے اپنے رشتہ داروں کے اچانک لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے بدھ کے روز تین مغوی ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے لئے ایرانی حکومت کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ یہ امداد دونوں ممالک کے درمیان موجود "دوستی کی حقیقی روح" کی عکاسی کرتی ہے۔ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا "تینوں مغوی ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے اور اب وہ ہندوستانی سفارت خانے کی نگرانی میں ہیں، جو ان کی وطن...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاہے کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کا حل قانون سازی ہے ،لاپتہ افراد کی آڑھ میں ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا سلسلہ روکنا ہوگا،لوگ لاپتہ ہوتے ہیں لیکن بعد میں پتہ چلتاہے کہ ان کا تعلق کالعدم تنظیم کے ساتھ ہوتاہے ،ایک منظم انداز سے بلوچستان کی یوتھ کو بدزن کیاجارہاہے،قانون سازی کے بعد لاپتہ افراد کے مسئلے کو مس یوز نہیں کیاجاسکے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انسداددہشتگردی کے ترمیمی قانون کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی مولاناہدایت الرحمن اور شاہدہ رئوف نے کہاکہ انسداد دہشتگردی قانون سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لیاجائے...
    انڈونیشیا(اوصاف نیوز) جزیرہ جاوا میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ، 12 افراد زخمی جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں جن کے زندہ بچنے کی امید کم بتائی گئی ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعے کی صبح مغربی جاوا کے شہر چیربون میں پیش آیا، جب اچانک چٹان گرنے سے مزدور اور بھاری مشینری دب گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی فوجی سربراہ محمد یسرون نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم نے ایک اور لاش برآمد کی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو چکی ہے، جبکہ 7 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ہمیں خدشہ ہے کہ وہ بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائیوں کے...
    معمول سے تیزہواؤں کے سبب پورٹ قاسم کے قریب ڈوبنے والی ماہی گیر لانچ پرسوار ایک مچھیرے کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔  تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح پورٹ قاسم کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔  ریسکیو ٹیموں اورمقامی ماہی گیروں کی مدد سے کشتی پرسوار4 ماہی گیروں کو بچالیا تاہم ایک لاپتہ ہے جس کی عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کی وجہ سے لانچ پرسوار ماہی گیروں کو چھوٹی موٹی چوٹیں آئیں۔ انھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ لاپتہ ماہی گیر کی تلاش کیلیے ہفتے کی شام تک ریسکیو آپریشن جاری رہا تاہم اندھیرے کی وجہ سے آپریشن روک دیا گیا ہے۔ ترجمان فشرفوک فورم کمال شاہ...
    کوہاٹ(نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں خوشحال گڑھ کے مقام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کشتی ڈوب گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کشتی میں نو افراد سوار تھے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور غوطہ خوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 حکام کے مطابق مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے سات افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس سرچ آپریشن میں کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سے تعلق رکھنے والی امدادی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ، عارف خٹک خود...
    مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبا دکے نواحی گاوں بلگراں میں طوفان ، آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران اچانک بادل پھٹ گیا جس سے علاقے میں اچانک طغیانی آگئی ۔ ذرائع کے مطابق طغیانی کے باعث مقامی نالہ بپھر گیا جس کے باعث متعد د مکان تباہ ، کئی مکان زد میں آگئے جبکہ مقامی مسجد بھی شہید ہوگئی ۔ برساتی نالے کے ارد گرد موجود زرعی اراضی ،قیمتی املاک تباہ ۔تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک بزرگ شہری لاپتہ ہوگئے ۔ علاقے میں خوف وہراس ، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں تاہم علاقے میں شدید طوفان کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی نالے میں بہہ گئیں۔زرعی اراضی، قیمتی اور پھلدار درخت بھی طغیانی کی...
    سرگودھا میں کوٹ مومن سے لاپتہ ہونے والی 2 طالبات لاہور سے مل گئی ہیں۔اے ایس پی کے مطابق لاہور میں لاپتہ طالبات کی موجودگی کا علم ہونے پر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے انہیں تلاش کیا گیا۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کا کہنا ہے کہ والدین ان پر سختی کرتے تھے، تفتیش کے دوران ان کے اغوا کے شواہد نہیں ملے ہیں۔اے ایس پی کے مطابق طالبات کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔
    کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ ،ایک مسجد شہید جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ مظفرآباد کے نواحی علاقے بلگراں کے مقام پر بادل پھٹنے سے (کلاوڈ برسٹ) ہونے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوگئی جس کے نیتجے میں کئی مکانات تباہ جبکہ مسجد کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈکوارٹر اٹھ مقام، لوات، دواریاں، دودنیال اور شاردہ میں تیز بارش اور اڑنگ کیل، وادی شونٹھر اور وادی گریس میں بھی تیزبارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ رپورٹ کے مطابق باڑیاں سے میرپورہ...
    سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خوف کی علامت اور شیطانی طاقتوں سے جڑی گڑیا اینابیل میوزیم سے غائب ہوگئی ہے تاہم اب لاپتہ ہونے کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے ایک میوزیم سے بدنام زمانہ اینابیل گڑیا غائب ہونے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد میوزیم کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کی اینابیل گڑیا، جو اپنی "شیطانی طاقتوں" کے لیے مشہور ہے لاپتہ نہیں ہوئی اور محفوظ ہے۔ یہ گڑیا پیرانارمل تفتیش کار ایڈ اور لورین وارن کے وارنز میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہے، جہاں یہ کئی دہائیوں سے...
    عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکا رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو چھ ہفتے میں لاپتا افراد کمیشن کے چیئرمین کا تقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 2015ء سے لاپتا شہری عبداللہ عمر کہ اپیلیں زینب زعیم کی پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ عبداللّٰہ عمر کی عدم بازیابی پر اہل خانہ کو معاوضہ کی ادائیگی کے لیے کیس کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔عدالت نے تحریری حکمنامے میں کہا کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کی تعیناتی کے بعد اسپیشل کمیٹی زینب زعیم کیس کا جائزہ لے کر دو ہفتوں میں فیصلہ کرے، مسنگ پرسن سے متعلق عدالت کو ان کیمرا بریفنگ دینے کےلیے متعلقہ حکام سے مشاورت کی جائے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، وزارت دفاع و داخلہ کے نمائندے متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد مشترکہ رپورٹ پیش کریں۔ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں:...
    جاں بحق چاروں دوستوںواصف،سلمان،عمراورعثمان کا تعلق گجرات سے تھا،گلگت پولیس چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور سولہ مئی سے ان سے رابطہ نہیں ہوا،والدین گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔ریسکیوحکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔سیاحوں کی گاڑی گلکت سیاسکردو جاتے ہوئے کھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو...
    گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ گجرات کے 4 لاپتہ نوجوان حادثہ میں جاں بحق ہو گئے، گاڑی ستک نالہ کے قریب کھائی سے مل گئی۔ گجرات سے سکردو جانے والے 4 لاپتہ نوجوانوں کا ایک ہفتے کے بعد سراغ مل گیا، لاپتہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب گہری کھائی سے مل گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے چاروں نوجوان کی موت کی تصدیق کر دی، چاروں نوجوان 12 مئی کو گجرات سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو نکلے تھے۔ اہل خانہ...
    گلگت بلتستان میں شاہراہِ بلتستان پر لاپتہ 4 سیاحوں کی لاشیں مل گئیں۔ریسکیو افسر غلام رسول کے مطابق 2 افراد کی لاشیں کھائی سے نکالی جا چکی ہیں، دیگر 2 لاشیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق سیاحوں کا تعلق گجرات سے تھا۔ یہ بھی پڑھیے گلگت: لاپتہ ہونے والے 4 نوجوان سیاحوں کی گاڑی مل گئی جاں بحق سیاحوں کی فیملی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک جاں بحق سیاح پاکستانی نژاد اطالوی شہری تھا۔فیملی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاح 15 مئی کی رات گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔اسکردو پولیس کے مطابق سیاحوں کی گاڑی اسکردو کے استک نالے میں گہری کھائی میں گری تھی۔اس...
    ’جیو نیوز‘ گریب گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی گاڑی مل گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں اسکردو میں استک نالے سے ملی ہے، تاہم لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ گجرات کے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہلاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں واضح رہے کہ چاروں سیاح 16 مئی کو گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے تھے۔اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔لاپتہ افراد...
    سکردو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)سیروتفریح کے شوق نے نوجوانوں کی جان لے لی،8 روز سے لاپتہ گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں مل گئیں، سیاحت کا شوق 4 نوجوانوں کی جان لے گیا،چاروں نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے،بتایا گیا ہے کہ گجرات کے چار گمشدہ سیاحوں کی گاڑی گلگت سے سکردو جاتے ستک نالہ کے قریب حادثہ کا شکار ہو کرکھائی میں جا گری تھی جسے ریسکیو اہلکاروں نے تلاش کرلیا ہے۔ گاڑی دریا کے کنارے پر موجودہوئی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تین دوستوں کی لاشیں گاڑی کے اندراورایک نوجوان کی گاڑی کے باہر پڑی ہوئی تھی۔اطلاع ملنے پرریسکیو 1122،عملہ تھانہ ستک اور ٹوریسٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس...
    گلگت (ویب ڈیسک) شمالی علاقہ جات کی سیر کے لیے جانیوالے چار دوستوں کے زیراستعمال گاڑی مل گئی ہے جبکہ چاروں دوستوں کی موت کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ریسکیو 1122 سکردو کے مطابق لاپتہ سیاحوں کی گاڑی سکردو روڈ پر استک نالے کے قریب کھائی میں گری ہوئی ملی جس کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق رشتہ داروں کے ساتھ چھٹیاں منانے کی خاطر اٹلی سے گجرات آنے والا سلمان نصراللہ تین دوستوں کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلگت بلتستان کی سیر کے لیے گیا تھا  لیکن 16 مئی کے بعد سے چاروں دوست لاپتہ تھے اور آج بالآخر  ان کی گاڑی...
    ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ سیاحوں کی لاشوں کو گہری کھائی سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ مقامی ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے سیاحوں کی لاشوں کو کھائی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے...
    ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہونے والے گجرات کے 4 سیاحوں کا سراغ مل گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحوں کی گاڑی کو روندو میں ستک کے مقام پر حادثہ پیش آیا تھا اور جس کے نتیجے میں چاروں سیاح جاں بحق ہو گئے تھے۔ سیاحوں کی لاشوں کو گہری کھائی سے نکالنے کا کام جاری ہے۔ مقامی ریسکیو اہلکار رسیوں کی مدد سے سیاحوں کی لاشوں کو کھائی سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل گجرات سے تعلق رکھنے والے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاؤکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اُس کے ایک  بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتہ کردیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سے موبائل، پلاٹوں اور گاڑی کے کاغذات بھی لے لیے گئے، درخواست گزار نے مختلف اداروں کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی، درخواست گزار نے مجبور ہوکر دس سال بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع...
    پولیس ذرائع کے مطابق سکردو جانے والے راستے میں موجود چیک پوسٹس پر کار کی کوئی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی، جس کے باعث خدشہ ہے کہ انہیں کسی حادثے یا مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاحت کی غرض سے گجرات سے گلگت بلتستان آنے والے چار نوجوان سیاح گلگت سے سکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے۔ لاپتہ ہونے والوں میں سلیمان، آصف شہزاد، عمر احسان اور عثمان شامل ہیں، جو چند روز قبل اپنی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار (نمبر ANE-805) پر گلگت ہنزہ پہنچے تھے۔ 15 مئی کی شب وہ گلگت سے واپس سکردو روانہ ہوئے، مگر راستے میں دنیور کے مقام پر ان سے آخری بار رابطہ ہوا۔ 16 مئی کو ان کا...
    ---فائل فوٹو پنجاب کے شہر گجرات سے تعلق رکھنے والے 4 نوجوان سیاح گلگت سے اسکردو جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے۔اہل خانہ کے مطابق لاپتہ سیاح 15 مئی کی شب گلگت سے کار میں سوار ہو کر اسکردو کےلیے روانہ ہوئے تھے، دنیور کے مقام پر آخری بار بچوں سے رابطہ ہوا تھا۔ مالاکنڈ، گلگت میں تیز بارشیں، سیاح پھنس گئےمالا کنڈ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش نے بتاہی مچادی، ملکی اور غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔ لاپتہ افراد کے اہلخانہ نے بتایا کہ 16 مئی سے ہمارے بچوں کے موبائل فون بند ہیں، لاپتہ نوجوانوں کا جلد سراغ لگانے کےلیے اقدامات کیے جائیں۔پولیس کے مطابق راستے میں موجود تمام چیک پوسٹوں پر کار کے گزرنے کا کوئی...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔عدالت نے شہریوں کی واپسی پر بازیابی کی درخواستیں نمٹادیں اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے محکمۂ تعلیم کے لاپتہ ملازم کی تنخواہ کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کر دی۔محکمۂ تعلیم کے لاپتہ ملازم کی تنخواہ کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ محکمۂ تعلیم کا ملازم عبدالمجید 2015ء سے لاپتہ ہے، عدالتی حکم پر لاپتہ شہری کی تنخواہ جاری کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کی چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سکھر کیخلاف انکوائری جاری رکھنے کی ہدایت عدالت نے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ کتنے برس بعد لاپتہ شہری کو مردہ تصور کیا جاتا ہے؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ قانون کے مطابق 7 برس بعد لاپتہ شخص کو مردہ...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے اہم معاملے پر خاموشی برقرار ہے ، ایسے افراد کی اپنے پیاروں سے عدم موجودگی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز قرارداد 2474 کے نفاذ پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ خاص طور پر تنازعہ والے علاقوں اور مقبوضہ علاقوں فلسطین سے لے کر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر تک شدید تر ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد وہ باپ ہیں جو کبھی...
    گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔ اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔  ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی واپسی پر درخواستیں نمٹادیں۔کراچی کے علاقے سعودآباد سے لاپتہ محمد نوید اور عوامی کالونی سے لاپتہ احمد شمیم گھر واپس آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے دونوں شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔عدالت عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی تو عدالت نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 23 سال کی لڑکی کی بازیابی سے متعلق...
    ---فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ سندھ اور دیگر کو نوٹسز  جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی تفصیلات بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے ہیں،پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئے ، مظفر آباد ، کوٹلی، مرید کے مساجد کو نشانہ بنایاگیا، دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے اور اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت نے 6 مقامات پر 24 حملے کیے ہیں جس میں 8 پاکستانی شہید اور 35 زخمی ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ احمد پور ایسٹ میں...
    امریکا میں 60 برس لاپتہ خاتون صحیح سلامت مل گئیں۔ امریکی ریاست وِسکونسن کی ساؤک کاؤنٹی کے شیرف آفس نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 82 سالہ آڈرے بیکبرگ (جو جولائی 1962 میں 20 برس کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھیں) ریاست کے باہر زندگی گزارتی پائی گئیں۔ تاہم، شیرف آفس نے ریاست کی نشاندہی نہیں کی۔ شیرف آفس کا بیان میں کہنا تھا کہ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آڈرے کی گمشدگی کسی مجرمانہ عمل کے نتیجے میں نہیں بلکہ ان کی مرضی سے تھی۔ وسکونسن جسٹس ڈپارٹمنٹ آڈرے بیکبرگ نے اپنے خاندان کو 7 جولائی 1962 کو چھوڑا۔ ان کے گھر کام کرنے والی آیا نے بتایا کہ وہ اور آڈرے شہر میڈیسن تک لفٹ...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ 5 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔عدالت عالیہ میں پشاور کے علاقے حیات آباد سے لاپتہ 5 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔سماعت میں آئی جی پولیس، ایڈووکیٹ جنرل، سی سی پی او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ پشاور: عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکمپشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ افراد کو چھوڑا دیا گیا، ان کو بھی...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں دورانِ سماعت 4 لاپتہ بھائیوں کی والدہ کمرہ عدالت میں روتے ہوئے گر گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے چار لاپتہ بھائیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ کراچی: لاپتہ شہری کے گھر پہنچنے پر درخواست نمٹا دی گئیسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت کر دی۔ اس دوران لاپتہ بھائیوں کی والدہ کمرہ عدالت میں روتے روتے گرگئیں۔ لیڈی پولیس اور خواتین وکلاء نے خاتون کو پانی پلایا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایک سال 4 ماہ ہو چکے ہیں، لاپتہ بھائیوں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ 
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے شارعِ فیصل سے لاپتہ ہونے والے شہری جاوید کی بازیابی کی درخواست پر سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔کراچی سے لاپتہ ہونے والے 2 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔عدالت نے شہری جاوید کی بازیابی سے متعلق حکومت سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے جواب طلب کرتے ہوئے  22 مئی کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم دورانِ سماعت سچل سے لاپتہ ہونے والے شہری سردار آصف کے وکیل نے...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے سماعت کے دوران برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پانچوں افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں پیر تک وقت دیں، بازیابی کی کوشش بھی کریں گے، لاپتہ افراد ہمارے پاس نہیں ہیں، ہوتے تو پیش کردیتے۔جسٹس اعجاز نے کہا کہ ہم اس کیس کے لیے فل کورٹ بنائیں گے۔دورانِ سماعت جسٹس ارشد علی نے کہا کہ آپ نے ایف آئی آر درج نہیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ وکیل ایمان مزاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 مارچ سے لاپتا شہری کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محمد آصف نے جی ٹین اسلام آباد سے لاپتہ شہری نعیم مظفر کی بازیابی سے متعلق اسکے بھائی وقار احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔عدالت میں نعیم مظفر کی والدہ کے ہمراہ درخواست گزار کی وکیل ایمان مزاری ایڈووکیٹ پیش ہوئیں جبکہ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ اور تھانہ رمنا کے پولیس حکام بھی عدالت میں موجود تھے۔ عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ...
     تیز آندھی کے باعث خانپور ڈیم میں سیاحوں کی 2 کشتیاں الٹ گئیں، جن میں سوار 5 سے 6 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ کشتیوں میں سوار 5 سے 6 افراد لاپتا کے ہونے کی اطلاع ہے، لاپتا افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کے دوران کچھ خواتین اور بچوں کو ریسکیو کیا گیا، ریسکیو آپریشن لاپتا افراد کی تلاش تک جاری رہے گا۔
    فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تین ہفتے سے زائد عرصے تک صیہونی قید میں رہنے والے ریڈ کراس کے امدادی کارکن کو رہائی مل گئی۔ فلسطین میں امدادی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ جنوبی غزہ میں 15 دیگر کارکنوں کو قتل کرنے کے بعد حراست میں لیے گئے اُن کے ایک فلسطینی پیرامیڈک کو رہا کر دیا ہے۔ اسد النصرہ تین ہفتے سے لاپتہ تھے، اُن سے متعلق اُن کے اپنے ادارے ریڈ کراس کو بھی...
    —فائل فوٹو پولیس نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پیش رفت رپورٹ  سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔دورانِ سماعت پولیس نے کہا کہ میرپور بٹھورو سے لاپتہ شہری زبیر شاہ واپس گھر آگیا ہے۔عدالت نے شہری کی گھر واپسی پر درخواست نمٹا دی۔سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ شہری محمد یونس کی بازیابی سے متعلق درخواست پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ نے لاپتہ شہری کے پاسپورٹ سے متعلق تفصیلات حاصل کر لیں؟ یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم نے پاسپورٹ کی معلومات کے لیے نادرا...
    سٹی42: بادامی باغ کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور افراد 35 سالہ نصیر اور 11 سالہ علی رضا کو پولیس نے چند گھنٹوں کی کوشش کے بعد بحفاظت تلاش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دونوں افراد گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے اور ذہنی معذوری کے باعث اپنا ایڈریس بتانے سے بھی قاصر تھے۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر ایس ایچ او بادامی باغ عدنان گجر کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فوری تلاش کا آغاز کیا۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی تلاش کے دوران مساجد میں اعلانات کروائے گئے، سیف سٹی کیمروں اور ہیومین ریسورس...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ سرجانی ٹاؤن سے لاپتہ مظفر علی سے متعلق کیا پیش رفت ہے؟ جس پر فوکل پرسن محکمۂ داخلہ نے بتایا کہ لاپتہ شہری کے اہلخانہ کی مالی معاونت کےلیے سمری منظور ہوچکی ہے۔  یہ بھی پڑھیے لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیل لاپتہ افراد کیس: پولیس رولز میں 3 ماہ میں اصلاحات کا حکم سرکاری وکیل نے کہا کہ مہلت دی جائے اہلخانہ کی مالی معاونت کی جائے گی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے تو آپ کہہ رہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 اپریل 2025ء) غزہ میں کھدائی کرنے اور ملبہ ہٹانے والی مشینری کو بمباری میں نقصان پہنچنے سے تباہ شدہ عمارتوں تلے دبے لوگوں کی زندگی بچانے کی موہوم امیدیں دم توڑنے لگی ہیں۔گزشتہ روز اسرائیل کی بمباری سے ایسے متعدد بلڈوزر اور کھدائی مشینیں تباہ ہو گئی ہیں جنہیں ملبے سے زندہ و مردہ لوگوں کو نکالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے غزہ کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بلڈوزر تباہ ہونے سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کا کام بھی معطل ہو گیا ہے۔ہزاروں افراد ملبے تلے دفناطلاعات کے مطابق غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہونے والی بمباری...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت لاپتہ لڑکیوں کے اہلِ خانہ عدالت پیش نہیں ہوئے۔ کراچی میں مزید دو بچے لاپتہ ہوگئے، پولیسپیرآباد کا رہائشی 14 سال کا مبشر 11 جنوری کو لاپتہ ہوا۔ مبشر گھر سے مدرسے جانے کےلیے نکلا تھا لیکن مدرسے نہیں پہنچا، پولیس عدالت تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیس میں کیا پیش رفت ہوئی ہے؟تفتیشی افسر نے بتایا کہ گمشدہ چاروں لڑکیاں گھر واپس آ گئی ہیں، لڑکیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ لڑکیاں گھر واپس...
    راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے  پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔ اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی...
    کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    جعفر آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر ہو یا باہر عوام کے حقوق کے تحفظ، لاپتہ افراد کی بازیابی، کاروبار روزگار، بارڈر کھولنے اور ترقی و خوشحالی کی جدوجہد کرتے رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کے ووٹوں اور عوام کے منتخب نمائندوں کے بجائے ڈنڈے کی حکمرانی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو غیرت و ایمانداری اور اخلاص کیساتھ وسائل، چادر و چار دیواری کے تحفظ اور حقوق کے حصول، لاپتہ افراد کی بازیابی کی لڑائی لڑنی ہے۔ بلوچستان کو بند کرکے ریگستان بنانا دانشمندی نہیں، طاقت کے بل بوتے پرعوام کے دل...
    نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی، اپوزیشن اتفاق رائے پیدا کرکے آگے بڑھے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ گرینڈ الائنس کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے خواتین ونگ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے کبھی گرینڈ الائنس کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ...
    کانگو(نیوز ڈیسک)کانگو میں کشتی کے خوفناک حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کانگو کے شمال مغربی علاقے میں کشتی میں سوار ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد کشتی ڈوب گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک اور 200 لاپتہ ہو گئے جبکہ 100 افراد کو بچا لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے افراد کی لاشوں کو نکال لیا ہے جبکہ دو سو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4لاپتہ افغان بھائیوں کو 2ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو 5 مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہمیں نتائج چاہئیں۔ جسٹس محمد آصف نے افغان خاتون گل سیما کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی، ایس ایس پی لیگل پنجاب اور دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے پولیس حکام کو بتایا کہ ان کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آ رہی ہوں، بیٹے مر گئے ہیں تو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف نے جنوری 2024 سے وفاقی دارالحکومت آباد سے لاپتہ 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈی آئی جی لاہور، اسلام آباد اور آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیماکوروسٹرم پر بلاکرپشتو میں بات کی اور پھر ترجمہ کرکے سب کو بتایا جسٹس محمد آصف نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائیکورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مرگئے ہیں توبتا دیں.(جاری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ دوران سماعت عدالت نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔ جسٹس محمد آصف نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں اگست سے ہائی کورٹ آرہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں، ڈی آئی جی اسلام آباد نے افغان خاتون...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4  لاپتہ افغان بھائیوں کو 2 ہفتوں میں بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔دورانِ سماعت جسٹس محمد آصف نے لاپتہ بیٹوں کی افغان والدہ گل سیما کو روسٹرم پر بلا کر پشتو میں بات کی، پھر ترجمہ کر کے سب کو بتایا۔جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو بازیابی کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ہفتے کا وقت دیتے ہیں ہمیں نتائج چاہئیں، بندے بازیاب کروائیں۔انہوں نے کہا کہ ان لاپتہ بھائیوں کی والدہ کہہ رہی ہیں کہ اگست سے ہائی کورٹ آ رہی ہوں، اگر بیٹے مر گئے ہیں تو بتا دیں۔ لاپتہ افراد کیس: فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلبسندھ ہائی...
    — فائل فوٹو  سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پر آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔عدالت میں 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہری مرتضیٰ گلشنِ اقبال سے 11 اپریل سے لاپتہ ہے۔ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے اقدامات کا بتایا جائے، پولیس رپورٹس پر عدم اعتماد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو... درخواست گزار کے وکیل نے مزید بتایا کہ شہری اکرم اسکیم 33 سے 12 اپریل سے لاپتہ ہے۔عدالت نے آئی جی، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب...