data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نومبر کے آغاز میں پاکستانی عوام کو ایک اور مہنگائی کا جھٹکا لگنے کا خدشہ ہے، کیونکہ ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اوگرا نے قیمتوں میں معمولی اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ 1 نومبر سے 15 نومبر تک کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

اس وقت پاکستان میں پیٹرول 263.

02 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 176.81 روپے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل 159.76 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2.35 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے بعد نئی قیمت 265.37 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد یہ 277.92 روپے فی لیٹر تک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں بدھ کے روز تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ آئل 7 سینٹ کمی کے ساتھ 64.33 ڈالر فی بیرل اور ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی 7 سینٹ کم ہوکر 60.08 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس پر ممکنہ پابندیوں اور OPEC+ ممالک کی پیداوار میں اضافے کی خبروں نے عالمی تیل منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے، جس کے اثرات پاکستان سمیت کئی ممالک کی مقامی قیمتوں پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں روپے فی لیٹر کا امکان کی قیمت

پڑھیں:

گیس کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

سردیوں کی آمد پر سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا میں درخواست جمع کروا دی۔ سندھ اور بلوچستان کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 125روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی گئی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست رواں مالی سال کے لیے کی گئی۔ سندھ اور بلوچستان کے لیے گیس کی اوسط قیمت 1783 روپے 96 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اوگرا 11 نومبر کو کراچی میں عوامی سماعت کرے گا۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت فوری پیٹرول کے نرخ کم کرے ،پروفیسرمحبوب
  • پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، عوام کے لیے بڑی خبر
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • سندھ ‘ بلوچستان کے لیے گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان,125.41روپے اضافے کی درخواست
  • سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
  • گیس کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • سندھ اور بلوچستان کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی