Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:48:07 GMT

30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران

اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT

30 سال بعد مریض کے معدے سے لائٹر برآمد، ڈاکٹر بھی حیران

چین میں گزشتہ 30 برس سے جسم میں موجود ایک مریض کے معدے سے لائٹر نکال دیا گیا۔

ایمرجنسی گیسٹروسکوپی کے دوران ڈاکٹروں کو معدے میں ایک شے نظر آئی جس کی ساخت معدے کے تیزاب سے متاثر ہوچکی تھی۔

ابتدائی طور پر اس شے کو نکالنے کی کئی کوششیں کی گئیں، تاہم اس کی پھسلن والی سطح کے باعث کامیابی نہ مل سکی، بعدازاں میڈیکل ٹیم نے مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے اسے نکالنے کا عمل عارضی طور پر مؤخر کردیا۔

جب مریض سے اس شے کے بارے میں پوچھا گیا تو اسے 1990 کی دہائی کے اوائل کا ایک واقعہ یاد آیا، جب اس نے دوستوں کی شرط اور نشے کی حالت میں ایک پلاسٹک کا لائٹر نگل لیا تھا۔

مریض نے یہ بات کبھی اپنے اہلِ خانہ کو نہیں بتائی اور وہ سمجھتا رہا کہ لائٹر برسوں پہلے ہی جسم سے خارج ہو چکا ہوگا۔

اسی دوران اسے یاد آیا کہ گزشتہ برسوں میں اسے کئی بار معدے کے درد کی شکایت رہی ہے، تاہم اسے کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ اس کی وجہ وہی لائٹر ہو سکتا ہے جو اس نے دہائیوں پہلے نگلا تھا۔

ڈاکٹروں نے شے کے لائٹر ہونے کی تصدیق کے بعد خصوصی تکنیک استعمال کرتے ہوئے اسے کامیابی سے معدے سے باہر نکال لیا، اگرچہ معدے کے تیزاب کے باعث لائٹر کا بیرونی حصہ متاثر ہو چکا تھا، لیکن حیران کُن طور پر اس میں گیس موجود تھی اور وہ اب بھی کام کرنے کے قابل تھا، جس پر ڈاکٹر بھی دنگ رہ گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے