حکومت آزاد کشمیر نے عوام کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کے ٹیرف پر عائد تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔ اس فیصلے سے صارفین کو مالی ریلیف حاصل ہوگا اور تعلیمی و کمرشل صارفین دونوں کے لیے نئی آسان شرائط نافذ کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قوت گویائی اور سماعت سے محروم آزاد کشمیر کا باہمت اخبار فروش

حکومت آزاد کشمیر نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے مطابق بجلی کے ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم کر دی ہیں۔

وزیر خزانہ کے مطابق تمام اسکولوں اور کالجوں کے لیے 1 سے 1000 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 15 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 1000 یونٹ سے زائد استعمال پر ٹیرف 25 روپے فی یونٹ ہوگا۔

5 تا 160 کلو واٹ کے کمرشل صارفین کے لیے 1 سے 1500 یونٹ تک بجلی کا ٹیرف 25 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1501 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ٹیرف 35 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن جاری

اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ توانائی و آبی وسائل نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں نئے ٹیرف کی تفصیلات شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد کشمیر الیکٹرک بل حکومت آزاد کشمی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الیکٹرک بل حکومت آزاد کشمی روپے فی یونٹ حکومت آزاد کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے وفد کی لارڈ میئر بریڈفورڈ سے ملاقات

ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نظم و نسق کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نتائج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر جامع گفتگو کی گئی اور ضلع میرپور کے سرکاری گرلز اسکولوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خود ارادیت انٹرنیشنل کے ایک اعلیٰ سطح وفد نے جمعرات 11 دسمبر 2025ء کو برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کے سٹی ہال میں لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر بالخصوص ضلع میرپور میں تعلیمی شعبے کی بہتری، فروغ اور ادارہ جاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں جموں و کشمیر تحریکِ حقِ خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین (ستارۂ پاکستان) نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ پاکستان سے نجی دورے پر برطانیہ آنے والی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ضلع میرپور میڈم فرخ اویس بھی وفد میں شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، نظم و نسق کو مؤثر بنانے اور تعلیمی نتائج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جاری اور مجوزہ اقدامات پر جامع گفتگو کی گئی اور ضلع میرپور کے سرکاری گرلز اسکولوں کو مستحکم بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر میڈم فرخ اویس نے لارڈ میئر کو اپنی قیادت میں متعارف کرائے گئے نئے تعلیمی اقدامات، اصلاحاتی منصوبوں اور انتظامی بہتری سے آگاہ کیا جن کا مقصد سرکاری گرلز اسکولوں میں تعلیمی معیار، گورننس اور طلبہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

لارڈ میئر آف بریڈفورڈ محمد شفیق نے میڈم فرخ اویس کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ وابستگی اور تعلیمی شعبے میں نمایاں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرپور میں ان کی کاوشوں کے مثبت اثرات واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانوی کشمیری اور پاکستانی ڈائس پورا آزاد جموں و کشمیر میں تعلیمی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ملاقات میں تعلیمی تعاون، شراکت داری اور عوامی و نجی سطح پر روابط بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ آزاد جموں و کشمیر میں پائیدار تعلیمی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر جموں و کشمیر تحریک حقِ خودارادیت انٹرنیشنل کے سرپرستِ اعلیٰ سردار عبدالرحمٰن خان، ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ہیری بوٹا، برٹش مسلم ویمنز فورم یوکے کی چیئرپرسن کونسلر صبیہ خان، آزاد کشمیر اوورسیز ویلفیئر کونسل یوکے کے صدر راجہ خالد خلیق، غزالہ چوہدری، اسما اور دیگر معزز کمیونٹی رہنما بھی موجود تھے۔

لارڈ میئر محمد شفیق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے میڈم فرخ اویس کے برطانیہ کے دورے کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں ناصرف عوامی روابط کو مضبوط کریں گی بلکہ آزاد جموں و کشمیر کے تعلیمی شعبے میں بامعنی اور دیرپا پیش رفت کا ذریعہ بھی بنیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فیصل ممتاز
  • ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر میں 11واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک فعال کردیا
  • آزاد کشمیر کے وفد کی لارڈ میئر بریڈفورڈ سے ملاقات
  • آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
  • گلگت بلتستان و آزاد کشمیر کو این ایف سی فنڈز دیے جائیں: نواز شریف
  • آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
  •  اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زاید رقم بٹورنے کا انکشاف
  • اووربلنگ، بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف